بھارت میں 6جولائی سے تواریخی جگہوں کو کھول دیا جائے گا؛مقامی سیلانیوںکو WHOکی گائڈ لائن پر مکمل عمل کرنا ہوگا/مرکزی وزیر سیاحت

سرینگر/03جولائی: بھارت میں سیاحتی مقامات اور دیگر قدیمی تواریخی جگہوں کو سیلانیوں کیلئے کھولا جارہا ہے مرکزی وزیر سیاحت نے کہا ہے کہ تاہم یاد گاروں کو مکمل سکیورٹی کے ساتھ کھولا جائے گا جبکہ سیلانیوںکو WHOکی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل کرنا ہوگی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مرکزی وزیر سیاحت نے کہا ہے کہ 6جولائی سے بھارت بھر میں تمام سیاحتی مقامات اور تواریخی یادگاریوں اور قدیم جگہوں کو مقامی سیلانیوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔ مرکزی وزیر سیاحت ( آزادانہ چارج ) پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا ہے کہ ملک میں تمام یادگاریں 6 جولائی سے کھولی جاسکتی ہیں۔ مسٹر پٹیل نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ ہندوستان کے آرکیا لوجیکل ( آثار قدیمہ ) سروے آف انڈیا ( اے ایس آئی ) کے اشتراک سے وزارت سیاحت نے فیصلہ کیا ہے کہ 6 جولائی سے تمام یادگاروں کو مکمل سکیورٹی کے ساتھ کھولا جاسکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے پیش نظر 24 مارچ کو 21 دن کے لئے پہلا لاک ڈاؤن شروع ہوا تھا ، اسی وقت سے ملک کی تمام یادگاروں کے دروازے سیاحوں کے لئے بند کردئے گئے تھے۔

Comments are closed.