لولاب ورنو کے کئی علاقے پُلوں کی عدم دستیابی سے پریشان

خستہ حال پُلوں کے سبب کئی حادثے پیش آئے ، متعلقہ محکمہ کے خلاف غم و غصہ

سرینگر /21جون: سرحدی ضلع کپوارہ کے لولاب ورنو علاقے کے لوگوں کو پُل کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ نالہ ورنو کے مختلف جگہوں پر بنے عارضی لکڑی کے پُل حادچات کا موجب بھی بنتے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے اگرچہ اس حوالے سے متعلقہ محکمہ سے کئی بار تحریری طور پر اپیل کی تھی تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی بھی اقدام نہیں اُٹھایا ۔سی این آئی کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے وادی لولاب کے پہاڑی علاقہ ورنومیں مختلف جگہوں پر پُلوں کی عدم دستیابی سے لوگوں کو عبور و مرور میں دشوریاں پیش آرہی ہے۔ ورنو کے شاہ آباد ، شاہ آباد چک ورنواور مشق جال علاقوں میں عارضی پُل قائم ہیں جو لوگوں نے خود ہی لکڑی سے بنائے ہیں تاہم بارشوں کی وجہ سے نالہ ورنو میں طغیانی آنے کی وجہ سے مذکوہ لکڑی کے عارضی پُل بار بار ڈھہ جاتے ہیں اور ان علاقوں کا دوسرے علاقوں سے رابطہ منقطع ہوکے رہ جاتا ہے ۔ جبکہ مذکورہ عارضی پُل ہمیشہ حادثات کا موجب بن جاتے ہیں ۔ اور اکثر و بیشتر وہاں سے گزارے جارہے مویشیوں کی ٹانگیں ان خستہ حال پلوں میں پھنس جاتی ہے اور مویشیوں کی ٹانگیں زخمی ہوجاتی ہے ۔جبکہ کئی دفعہ مقامی لوگ بھی ان پُلو ں کو پار کرتے ہوئے زخمی ہوئے ہیں ۔ سی این آئی نمائندے نے مقامی لوگوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ لوگو ں نے پلوں کی تعمیر کے ضمن میں متعلقہ محکمہ کو کئی بار تحریری طور پر گذارش کی تاہم انہوںنے اب تک کوئی بھی عملی اقدام نہیں اُٹھایا ۔

Comments are closed.