اونتی پورہ میں خشخاش اور بھنگ کے خلاف پولیس کی مہم میں تیزی؛پہلی بار پولیس اور عوام نے مشترکہ کاروائی میں 500 سے زائد کنال اراضی پر کاشت تباہ

سرینگر/20جون: خشخاش اور بھنگ فصل کی کاشت کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر پچھلے دو ماہ میں 500 سے زائد کنال اراضی پر پھیلی خشخاش اور بھنگ کی فصل تباہ کر دیا جبکہ 50 افراد کی گرفتاری اس ضمن میں عمل میں لائی گئی اور NDPS ایکٹ کے تحت 18 افراد پر ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔سی این آئی کو ملی تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اونتی پورہئ￿ طاہر سلیم خان، ایس ڈی پی او اونتی پورہ اعجاز چودھری، ایس ڈی پی او ترال اور ایس ایچ او کھریوں کی سربراہی میں پولیس کی ٹیموں نے اونتی پورہ، ترال اور پانپور قصبہ کے مختلف علاقوں میں خشخاش اور بھنگ کی کاشت کے خلاف مہم تیز کرتے ہوئے کٹررس اور ٹریکٹروں کے ذریعے سے خشخاش کی کاشت کے ساتھ ساتھ بھنگ کو تباہ کر دیا جبکہ خشخاش کی کاشت میں ملوث کئی افراد کو جیلوں میں بند کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق اونتی پورہ پولیس نے منشیات کا قلع قمع کرنے کیلئے اونتی پورہ کے چرسو، رینزی پورہ، ریشی پورہ، ہاری پاریگام، ترال کے امیر آباد، نائبگ اور کھریو کے کچھ علاقوں میں سینکڑوں کنال آراضی پر پھیلے خشخاش اور بھنگ کو تباہ کردیا گیا۔ اس سلسلے میں لوگوں نے پولیس کی اس کاروائی کی سراہنا کرتے ہوئے پولیس کو منشیات پر قابو کرنے پر مبارکباد دی۔ لوگوں کے وفود نے بتایا کہ ایسی کارروائی سے ان علاقوں میں منشیات سے وابستہ لوگوں کی کمر ٹوٹ گئی جسے علاقے کے نوجوان اس زہریلی وباہ سے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اونتی پورہ علاقوں میں ایسا پہلی بار ہوا کہ اتنے بڑے پیمانے پر منشیات کے خلاف کارروائی انجام دی گئی جو کہ خوش آئند بات ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں باقی اضلع میں بھی خاص کر اننت ناگ بجبہاڑہ کے سنگم علاقے میں منشیات کے اس زہر کے خلاف کاروائی کرنے کی اپیل کی۔

Comments are closed.