شوپیان کے بعد پڈسو کولگام باغات میں فوج و فورسزاور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی جاری

ایک جنگجو کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ، باغات میں دو جنگجو محصور ، گولیوں کاتبادلہ جاری

سرینگر/20جون: جنوبی ضلع شوپیان کے بعد کولگام کے پڈسو نامی علاقے کے باغات میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین جاری مسلح تصادم آرائی میں ابھی تک ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے ۔ جبکہ باغات میں طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے بتایا کہ علاقے میں جھڑپ جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے پڈ سو لکڈی پورہ نامی علاقے میں جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاملنے کے بعد فوج ،سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران علاقے کوسنیچروار کے بعد دوپہر محاصرہ میں لیا ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میںاس وقت گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا جب نزدیکی باغات میں چھپے بیٹھے ؎جنگجوئوں نے محاصرہ توڑ کر فرار ہونے کی کوشش میں فوج و فورسز پر گولیاں چلائی ۔جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی فورسزاہلکاروں کی اضافی کمک طلب کی گئی تاکہ جنگجوئوں فرار ہونے کا موقعہ نہ ملے۔علاقے کی طرف جانے والے تمام راستے بند کئے گئے اور علاقے کو چاروں طرف سے سخت گھیرے میں رکھا گیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ طرفین کے مابین گولی باری محض کچھ ہی منٹوں تک جاری رہی اور ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میںہی ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا ۔جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی فورسزاہلکاروں کی اضافی کمک طلب کی گئی تاکہ جنگجوئوں فرار ہونے کا موقعہ نہ ملے۔علاقے کی طرف جانے والے تمام راستے بند کئے گئے اور علاقے کو چاروں طرف سے سخت گھیرے میں رکھا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین دو بد و جھڑپ جاری ہے جبکہ باغات میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں کے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دگئے ہیں ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے اور ساری صورتحال جھڑپ ختم ہونے کے بعد ہی واضح ہو گی ۔

Comments are closed.