15روز کے وقفہ میں جنوبی کشمیر میں سات خونین معرکہ آرائیاں

تین کمانڈروں سمیت لشکر ، جیش اور حزب سے وابستہ 27جنگجو جاں بحق

رواںماہ ضلع شوپیان میں خونین ثابت ، محض 12دنوں میں22جنگجو از جاں

سرینگر/19جون: رواں ماہ جنوبی ضلع شوپیان میں خونین مہینہ ثابت ہو ااور محض 12دنوں میں تین ضلع کمانڈروں سمیت 22جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ جنوبی کشمیر میں ان 14دنوں کے دوران کل ملا کر 27جنگجوجاںبحق ہو گئے ۔ جن میں شوپیان کے 22کے علاوہ کولگام میں دو اور پلوامہ میں تین جنگجو شامل ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محض 13 دنوں کے اندر جنوبی کشمیر میں سات مسلح تصادم آرائیوں میں کل ملا کر 27جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔جن میں صرف ضلع شوپیان میں 22جنگجو شامل ہے ۔ پہلی خونین معرکہ آرائی7جون کو شوپیان کے ربن علاقے میں ہوئی اور اس مسلح تصادم آرائی میں حزب المجاہدین سے وابستہ پانچ مقامی جنگجوئوں جاں بحق ہو گئے جبکہ ضلع شوپیان میں ہی دوسری معرکہ آرائی 8جون کو پنجورہ علاقے میں پیش آئی جس میں حزب سے ہی وابستہ مزید چار جنگجوجاں بحق ہو گئے اور یہ مہلوک جنگجو بھی مقامی تھے۔ اس کے بعد 10جون کو ضلع شوپیان کے ہی سگھو ہند ہامہ علاقے میں مسلح تصادم آرائی ہوئی اور اس جھڑپ میں مزید پانچ جنگجو مارے گئے ۔ اسی طرح سے 13جون کو کولگام میں ایک اور مسلح تصادم آرائی میں دو مقامی جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ اب 16جون کو شوپیان کے ترکہ وانگام علاقے میں ایک اور مسلح تصادم میں تین حزب جنگجو جاںبحق ہو گئے ۔ جبکہ 18اور 19جون کو شوپیان کے بنڈ پاوا اور میج پانپور علاقوں میں دو الگ الگ خونین معرکہ آرائیوںمیںمزید 8جنگجو جن میں شوپیان میں پانچ جبکہ پانپور میں 3جاں بحق ہو گئے ۔جس کے ساتھ ہی ضلع شوپیان میںمحض بارہ روز کے وقفے میں پانچ مسلح تصادم آرائیوں میں 22جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ محض 14دنوں کے وقفے میں جنوبی کشمیر میں سات معرکہ آرائیاں پیش آئی جن میں کل ملا کر 27جنگجو جاںبحق ہو گئے جن میں سے تین ضلع کمانڈر بھی شامل ہے ۔

Comments are closed.