سرینگر /19مئی: کپواڑہ کے ٹکی پورہ علاقے میں فوج و فورسز نے ایک مشتبہ افراد کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار کر لیا گیا جبکہ بارہمولہ کے مضافات میں پولیس نے جنگجوئوں کے بالائے زمین کارکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سی این آئی نمائندے نے لولاب سے اطلاع دی ہے کہ 28آر آر اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے ایک خصوصی کارروائی کے دوران ایک مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جبکہ دوران تفتیش انہوں نے اسلحہ و گولہ بارود کی موجودگی کا انکشاف کیا جس کے بعد پولیس و فورسز نے ان کی نشاندہی پر پستول اور دیگر اسلحہ بر آمد کر لیا ۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ ادھر بارہمولہ کے کریری علاقے میں فوج و فورسز اور پولیس نے شترکہ کارروائی کے دوران جنگجوئوں کے بالائے زمین کارکن کو گرفتار کیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد کریری بارہمولہ میں فوج و فورسز اور ایس او جی نے خصوصی ناکہ لگایا تھا جس دوران وہاں تلاشی کارورائی کے دوران ایک شخص کو روکنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ وہاں سے فرار ہو گیا جس کے بعد اس کا تعاقب کیا گیا اور گرفتار ی عمل میں لائی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے شخص کی شناخت وسیم راجا ولد غلام حسن پرہ ساکنہ ٹاپر پٹن کے بطور ہوئی اور وہ عسکری تنظیم حزب المجاہدین کیلئے بطور بالائی زمین کارکن کام کر رہا تھا جبکہ تلاشی کارورائی کے دوران ان کے قبضے سے چینی ساخت پستول اور دیگر اسلحہ بر آمد کر لیا گیا ۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.