سرینگر/15مئی:لاک ڈائون کا فائدہ اٹھا کر پہاڑی ضلع شوپیان میں جنگل اسمگلروں نے سرسبز سونے کی لوٹ مچائی ہے اور دن رات جنگلات کو ریگتسان میں تبدیل کرنے کا سلسلہ شد و مد سے جاری ہے ۔ اور محکمہ جنگلات خاموش تماشائی بن بیٹھاہے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے شوپیان سے اطلاع دی ہے کہ ضلع میں جنگل اسمگلروں کی جانب سے جنگلات کا لوٹ کرنے کا سلسلہ بڑے پیمانے پر جاری ہے اور دن رات لاک ڈائون کا فائدہ اٹھا کر جنگل اسمگلر جنگلات کو ریگستان میں تبدیل کرنے کیلئے کوئی کثر باقی نہیں چھود ڈی جا رہی ہے ۔ نمائندے کے مطابق لاک ڈائون کے دوہ ماہ میں جنگل اسمگلروں نے جنگلات میںلوٹ مچائی اور درجنوں کمپارٹمنٹوںکا مکمل صفایا کیا گیا جبکہ ان کو کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے ۔ نمائندے نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شوپیان کے کیلر بلاک میں جنگل اسمگلروں نے گزشتہ دو ماہ کے دوران سر سبز سونے کی لوٹ مچائی ہے اور جنگلات میں سبز درختوں کو بے دریغ کے ساتھ کٹائی جا رہی ہے جس کے بعد جنگل اسمگلر اس لکڑی کو چور بازاری میں فروخت کر رہے ہیں ۔ عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ان جنگل اسمگلروں نے لاک ڈائون کا خوب فائدہ اٹھا کر جنگلات میں تباہی مچائی ہے اور محص دو ماہ میں کیلر بلاک میں درجنوں کمپارٹمنٹوں کا مکمل صفایا کرکے اسکو کھلے میدان میں تبدیل کر دیا ہے ۔ جبکہ متعلقہ محکمہ جنگل اسمگلروں کو قابو کرنے میں ابھی تک ناکام ہوچکا ہے ۔ عوامی حلقو ں کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون کے چلتے جنگل اسمگلرنا جائزہ فائد ہ اٹھا کر جنگلوں کو لوٹنے میںکوئی کثر باقی نہیں چھوڑ رہے ہیں جس کے نتیجے میں سر سبز جنگلات کو ویران میں تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے اور اس طرح کوئی دھیان نہیں دی جا رہی ہے ۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ جنگل اسمگلری پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائیںجائے اور جنگل اسمگلروں کی نکیل کسنے کیلئے خاطر خواہ کارورائی عمل میںلائی جائے تاکہ سر سز سونے کا بچایا جا سکیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.