جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور پلوامہ میں محکمہ ایکسائز کی بھنگ کے خلاف مہم جاری

ملہورہ شوپیاں میں لوگوںنے منشیات کی کاشت کے بدلے سبزی کی کاشت کی شروع

سرینگر/12 مئی: جنوبی کشمیر میںلوگوںنے خشخاش اور بھنگ کی کاشت سے توبہ کرکے سبزی کی کاشت شروع کردی ہے جس میں زمینداروں کو منشیات سے بھی اور زیادہ منافع ہورہا ہے ۔ اس دوران محکمہ ایکسائز کی جانب سے شوپیاں اور پلوامہ کے اضلاع میں منشیات کی کاشت کے خلاف جاری ہے اور کئی جگہوں پر کاشت تباہ کردی گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاںمیں لوگوںنے منشیات خاص کر خشخاش اور بھنگ کی کاشت کاری کو ترک کرتے ہوئے اراضی پر سبزی کی کاشت شروع کی ہے جس میں انہیں اچھا خاصہ منافع بھی ہورہا ہے ۔ ڈپٹی ایکسائز کمشنر ایگزکیٹیو کشمیر طاہر اعجاز نے اس ضمن میں بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں اور پلوامہ میں پاپی سب سے زیادہ کاشت کی جاتی ہے ۔ ملورہ شوپیاں میں ہمیشہ بھنگ اور خشخاش بہت زیادہ کاشت کرتے تھے تاہم ملورہ میں اگرچہ گذشتہ برس 550کنال پر خشخاش پھیلی تھی لیکن محکمہ ایکسائز کی جانب سے گذشتہ برس جانکاری مہم رنگ لائی اور اب 545کنال اراضی پر آج سبزیاں اُگائی جارہی ہے جبکہ محض پانچ کنال اراضی پر خشخاش کی کاشت ہے ۔ انہوںنے مقامی لوگوں کے حوالے سے بتایا کہ لوگوں نے کہا کہ انہیں یہ گمان تھا کہ خشخاش اور بھنگ کی کاشت سے انہیں بت زیادہ آمدنی ہوگی تاہم یہ تو ایک غیر قانونی کام تھا دوسرا ہمارے سماج کیلئے نقصان دہ تھا اور محکمہ کی جانب سے انہیں سمجھنانے بجھانے کے بعد اب زمینداروںنے اپنی اراضی پر سبز ی کاشت شروع کردی ہے اور انہیں بھنگ اور خشخاش سے کافی زیادہ منافع ہوا ہے ۔ لوگوںنے کہا کہ سبزی اُگانے سے انہیں ایک تو کافی آمدنی بھی ہوئی ہے دوسرا اس کام میں عزت بھی ہے اور غیر قانونی بھی نہیں ہے ۔ ڈپٹی ایکسائز کمشنر نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے دیگر اضلاع میں بھی لوگوں کو جانکاری پروگرام جاری رہیں گے ۔ ادھر ای ٹی او ساوتھ کشمیر سلیم اکبر نے کہاکہ منشیات کی کاشت کے خلاف محکمہ کی مہم اگرچہ کووڈ 19کی وجہ سے سست پڑ گئی تھی تاہم اب دوبارہ سے ٹیم متحرک ہے اور ضلع شوپیاں اور پلوامہ کے متعدد علاقوںمیں بھنگ کی کاشت تباہ کردی گئی ہے ۔

Comments are closed.