سری نگر، 6 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی ضلع پلوامہ کے ستورہ ترال میں ‘جیش محمد’ تنظیم کے ایک جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر دو سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ جنگجو کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس نے اپنی ٹوئٹ میں کہا: ‘ترال کے ستورہ نامی گائوں سے گذشتہ شام دیر گئے جیش محمد کے ایک جنگجو کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ پارٹی نے اس جنگجو کو ستورہ کراسنگ پر حراست میں لے لیا’۔
ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا: ‘گرفتار شدہ جنگجو کے قبضے سے ایک اے کے 56، اس کی پانچ میگزینیں، گولیوں کے 150 رائونڈ، چینی ساخت کے تین گرینیڈ اور دو سیل فون برآمد برآمد کئے گئے ہیں’۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.