سمبل میں درماندہ ڈرائیوروں کا احتجاج ، لہہ کی جانب جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ

کولگام میں غیر ریاستی مزدوروں نے احتجاج کے بطور کھانا لینے سے انکار کیا

سرینگر/23اپریل: لاک ڈائون کے چلتے سمبل میں درماندہ میں ٹرک ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں لہہ کی طرف جانے کی اجازت دی جائے ۔ ادھر کولگام میں بطور احتجاج بیرون ریاستی مزدوروں نے کھانا لینا سے انکار کیا ۔ سی این آئی کے مطابق سمبل بانڈی پورہ میں درماندہ درجنوں ٹرک ڈرائیوروں نے جمعرات کو زور دارا احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں لہہ کی طرف جانے کی اجازت دی جائے ۔ احتجاجی ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ ان کی گاڑیاں ضروری اشیائے سے بھری ہوئی ہے اور انہیںلہہ کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں سے وہ درماندہ پڑے ہوئے ہیں ۔ اور انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب دیگر گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے تو ہمیں کن بنیادوں پر روک کر رکھ دیا گیا ہے ۔ ادھر جنوبی ضلع کولگام میں درماندہ بیرون ریاستی مزدوروں نے احتجاج کے بطور کھانا لینے سے انکار کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ انہیں اپنے گھروں کو واپس روانہ کیا جائے ۔ مزدوروں نے کہا کہ یا توا نہیں کام کرنے کی اجازت دی جائے یا انہیں گھر واپس جانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ یہاں رک کر فاقہ کشی پر مجبورنہ ہو سکے ۔ انہوں نے انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پریشانی دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے ۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.