"انشااللہ پاکستان کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتے گا”: عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انشا اللہ پاکستان کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتے گا اور پاکستانی بطور قوم متحد ہو کر وائرس کو شکست دیں گے، کرونا سے ڈرنے کی نہیں صرف احتیاط کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا وائرس پر کنٹرول کےحوالے سے چین کاتعاون قابل ستائش ہے، چین کی کرونا کی روک تھام کے لیےمعاونت فراموش نہیں کر سکتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا کے حوالے سے تمام اقدامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں، عوام کوریلیف پہنچانے کے تمام وسائل کو برؤے کار لایا جائے گا۔

Comments are closed.