کورنا وائر س :جموں کشمیر میں 4Gانٹر نیٹ سہولیات بحالی کی جائے
کشمیری صحافیوں پر پابندیاں ختم کی جائیں/ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مطالبہ
سرینگر: کورنا وائر س کے پھیلائو کے چلتے کشمیر میں تیز رفتار 4Gانٹر نیٹ خدمات فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیر میں کشمیری صحافیوں پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق انسانی حقوق تنظیم نے جموں کشمیر میں تیز رفتار4Gانٹر نیٹ خدمات کی جلد بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ نیویارک میں سی پی جے کی ایشیا کی سینیئر محقق عالیہ افتخار نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کو انٹرنیٹ کی باقی تمام پابندیوں کو ختم کرنا چاہئے اور صحافیوں کو کام پر واپس آنے دینا چاہئے۔مانیٹرنگ کے مطابق آئی پی آئی نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ متنازعہ علاقے میں مکمل انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا رسائی کو بحال کیا جائے۔ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کوروناوائرس کے پیش نظر پورے خطے میں تیز رفتار انٹرنیٹ سروس 4Gکو بحال کیا جائے، تاکہ عوام کو محفوظ اور صحت مند رہنے سے متعلق معلومات تک رسائی ممکن ہو سکے۔ ایمنیسٹی انٹرنیشنل (انڈیا)کے ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر اویناش کمار کا کہنا ہے کہ وبا کے تیزی سے پھیلائو کے سبب اضطراب و بے چینی پائی جا رہی ہے جبکہ معلومات اور انٹرنیٹ پر قدغن سے اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 17مارچ2020کو شائع کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عوام کو صحیح اور اصل صورتحال اور معلومات سے دور نہ رکھا جائے تاکہ وہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لییاپنی اور اپنے اہل و عیال کی حفاظت کے لیے بہتر اقدامات کر سکیں۔ ( سی این آئی )
Comments are closed.