دنیا کے ایک سو سے زائد ممالک مہلک کورونا وائرس سے متاثر،ولڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ میں انکشاف
سرینگر /9 مارچ: دنیا کی ایک سو سے زائد ممالک مہلک کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔جبکہ اس وائرس کی زد میں ابھی تک 105،580کے قریب افرادوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 100سے زائد ممالک میں کورونا وائرس کے معاملات کی تصدیق سامنے آئی ہیں۔ عالمی سطح کی اس تنظیم نے دنیا میں تیزی سے اپنے قدم جمانے والی اس مہلک وائرس سے مطلق اپنی پہلی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اب تک اب تک عالمی سطح پر ابھی تک کورونا وائرس کے 105،580سیزائد معاملات سامنے آئے ہیں۔ولڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلغاریہ ، کوسٹاریکا ، جزیرہ فاریہ ،فرنچ گیانا ، مالدیپ ، مالٹا ، مارٹنکی اور جمہوری مالڈووا سمیت آٹھ نئے ممالک میں مہلک کورونا وائرس کے معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے۔جبکہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق حالیہ وقت میں 101 ممالک میں کورونا وائرس کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ چین میں 80،859 معاملات کی تصدیق سامنے آئی ہے۔جبکہ چین سے باہر دیگر ممالک میں 24،727 مریض کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ریورٹ میں درج کیا گیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3100 ہوگئی ہے جبکہ چین سے باہر 484 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Comments are closed.