راجوری/9مارچ/: گزشتہ ایک ماہ سے چرار شریف کا شخص جو شادی کرنے کی غرض سے راجوری گیا تھالاپتہ تھا کی نعش آج پولیس نے راجوری میں برآمد کر لی۔ اس حوالے سے پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پیسوں کے لالچ میں قتل کیا۔ کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابقچرارشریف کے علاقہ چیلان ژونٹی ناڈ یوسمرگ کے رہائشی غلام نبی کھانڈئے نے خود کی شادی کے لئے ایک شخص شبیر احمد ڈار ولد غلام محی الدین ساکنہ بدھل راجوری سے رابطہ کیا۔ ڈار نے کھانڈئے سے وعدہ کیا تھا کہ وہ راجوری میںاس کے کئے ایک دلہن کی تلاش کرے گا اور اس مقصد کے لئے اسے نقد رقم کے ساتھ راجوری جانا ہے۔کھانڈے نے اس پر اتفاق کیا اور ڈیڑھ لاکھ روپے کا بندوبست کیا اور دونوں نے راجوری کا سفر شروع کیا۔ کھانڈئے نے نقد ی ڈار کے حوالے کر دی جس کے بعد ڈار نے بقول پولیس کھانڈئے کا قتل کر دیا اور نعش زمین میں گھاڑ دی۔ مقتول کے اہل خانہ نے پولیس تھانہ چرارشریف میں رپورٹ درج کروائی جس کے بعد پولیس تھانہ راجوری کو معطلع کیا گیا کیونکہ شک کی سوئی راجوری کے شخص پر ہی ٹھہرتی تھی۔ پولیس تھانہ راجوری نے ملزم کو گرفتار کر کے جب تفتیش کی تو اس نے اقبال جر م کر لیا اور اس کی نشاندہی پر راجوری میں غلام نبی کھانڈئے کی نعش برآمد کر گئی۔ ملزم شبیر احمد ڈارکو گرفتار کر لیا گی اور نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ (کے این ٹی)
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.