موسم کے وارے نیارے :کہیں دھوپ ، کہیں بارشیں اور کہیں برفباری

گلمرگ میں پانچ فٹ سے زائد برف جمع ، آج سے موسم میں بہتری آنے کا امکان

سرینگر/07مارچ: ٹنل کے آر پار گزشتہ کئی دنوں سے جاری خراب موسمی صورتحال کے بیچ سنیچروار کو موسم کا نیا ہی رخ دیکھنے کو ملا جس دوران کہیں دھوپ ، کہیں بارشیں اور کہیں برفباری ہوئی ۔ اسی دوران شہرہ آفاق گلمرگ میں 5فٹ سے زائد برف جمع ہوئی ہے ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے اتوار کی صبح سے موسم میں بہتری آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے 24گھنٹوں کے دوران بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سنیچروار کو وادی کشمیر میں انوکھی موسمی صورتحال دیکھنے کو ملی ۔ جہاں وادی کے میدانی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ساتھ دھوپ بھی نکلی وہیں بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ سنیچروار کی صبح وادی کے میدانی علاقوں میں کہیں بارشیں ہوئی جبکہ کہیں مطلع آبر الود رہا جبکہ ساتھ ہی بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ سرینگر میں اگرچہ بارشیں نہیں ہوئی تاہم دن بھر موسم آبر الود رہنے کے بعد شام کے اوقات موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی دھوپ بھی نکلی ۔ ادھر شمالی کشمیر کے کئی علاقوں میں دن بھر موسم آبر الود رہنے کے ساتھ ساتھ بارشیں ہوئی جس کے نتیجے میں معمول کی زندگی متاثر رہی جبکہ پہاڑی علاقوں سے تازہ برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ صحت افزاء مقام گلمرگ ، کونگہ ڈوری ، کھلن مرگ، افروٹ پہاڑیوں اور بابا ریشی کے ملحقہ علاقہ جات میں بھی دوران شب برفباری ہوئی۔کپوارہ میں وادی بنگس ،زیڈ گلی، نوگام سیکٹر،چوکی بل ،سادھنا ٹاپ ،فرکیاں گلی ،میلیال ،مڑھل اور اس کے مضافاتی علاقوںجبکہ بانڈی پورہ میں گریز اور اس کے گردونواح میں برفباری ہونے کی اطلاع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوارکی صبح سے موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات ہے محکمہ کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے بتایا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے ، البتہ لوگوں کو احتیاط سے کام لینا چاہئے۔۔اس دوران میدانی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں یکا یک گراوٹ محسوس کی گئی۔ درجہ حرارت میں آئی گراوٹ سے وادی کشمیر میں غیر معمولی ٹھنڈ محسوس کی جارہی ہے اور لوگ بارشوں سے بچنے کیلئے جہاں چھاتوں اور رین کوٹوں کا استعمال کررہے ہیں وہیں غیر معمولی سرحدی سے بچنے کیلئے لوگوںنے ایک بار پھر گرم ملبوسات زیب تن کرنا شروع کردئیے ہیں۔(

Comments are closed.