نامورملٹی میڈیا صحافی عادل بشیر کے مامو جان انتقال کر گئے

سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے رنج وغم کا اظہار کیا

سرینگر04 //مارچ//یو پی آئی // وادی کے نامور ملٹی میڈیا صحافی کے مامو جان اچانک انتقال کر گئے ، صحافی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ یو پی آئی کے مطابق روز نامہ تعمیل ارشاد کے ملٹی میڈیا ایڈیٹر عادل بشیر ڈار کے مامو جان محمد یوسف بٹ ولد مرحوم عبدالحد بٹ ساکن رام باغ پائین سرینگر حال شاہ ہمدان کالونی بمنہ مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد ن ے محمد یوسف بٹ کی نماز جنازہ میں شرکت کی بعد میں اُس کو سپرد لحد کیا گیا۔ سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے صحافی عادل بشیر ڈار کے مامو جان کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت پُرسی کی ہے۔ متوفی کی اجتماعی فاتحہ خوانی 5مارچ صبح ساڑھے دس بجے اُن کے آبائی قبرستان رام باغ میں انجام دیا جائے گا۔

Comments are closed.