بہت خوش ہیں کشمیر میں تشدد آمیز واقعات صفر تک پہنچے ،دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد حالات بدل گئے/ امیت شاہ

بھارت امریکہ اوراسرائیل کے بعد واحد ملک ہے جو دشمن کے گھر میں جاکر کارروائی کی اہلیت رکھتا ہے

سرینگر/یکم مارچ: وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر یوٹی بننے کے بعد ترقی کی نئی منزل پر رواں دواں ہے کشمیری نوجوانوںنے تشدد کا راستہ ترک کرکے نئی منزلوں کی طرف دھیان دیناشروع کیا ہے ۔ انہوں نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ پاکستان نہیں چاہتا ہے کہ جموں کشمیر میں حالات بہتر ہوں اسلئے سرحدوںپر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کرتا رہا ہے تاہم ہماری فوج پاکستان کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کی اہل ہے ۔وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بھارت اسرائیل اور امریکہ کے بعد پہلا ملک ہے جو اپنے فوجی جوانوں کے خون کا بدلہ لینے کیلئے کسی بھی ملک میں گھس کر کارروائی کرنے کی اہلیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت والی حکومت نے ملٹنسی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسیاپناکر پاک زیر انتظام کشمیر میں ملٹنگ کیمپوں کو تباہ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بھارت اسرائیل اور امریکہ کے بعد پہلا ملک ہے جو اپنے فوجی جوانوں کے خون کا بدلہ لینے کیلئے کسی بھی ملک میں گھس کر کارروائی کرنے کی اہلیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت والی حکومت نے ملٹنسی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسیاپناکر پاک زیر انتظام کشمیر میں ملٹنگ کیمپوں کو تباہ کیا ہے ۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر سے 370ختم کرنے کے بعد حالات میں کافی سدھار آیا ہے اور یوٹی بننے کے بعد کشمیری نوجوانوںنے تشدد کا راستہ ترک کرکے تعلیم اور روز گار کی طرف اپنی توجہ مبذول کرلی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ جموں کشمیر میں امن رہے اس کیلئے وہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے دراندازوں کو اس طرف دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے تاہم فوج پاکستان کی اس کوشش کو ناکام بنانے کی اہل ہے ۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کولکتہ میں منعقد ایک تقریب پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی والی مرکزی سرکار نے جو بھی فیصلے لئے ہیں ان سے کانگریس اور دیگر مخالف جماعتوں ناخوش ہے تاہم ہم نے جو بھی کیا وہ دیش کے مفاد کیلئے کیا ہے ۔ مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں این ایسجی کمپوزٹ گروپ کمپلیکس کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر داخلہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو این ایس جی کی صلاحیت پر پر پورا بھروسہ ہے اور این ایس جی ملک کی بے لوث خدمات کررہا ہے۔ تقریب پر بولتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے جس طریقے سے بین الاقوامی سطح پر بھارت کی امیج پیش کی ہے اس سے یہاں پر مختلف ممالک کے تاجر پیسہ لگانے کیلئے آمادہ ہوگئے ہیں ۔ اس وموقعے پر انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نہیں چاہتی کہ ملک ترقی کرے ، بھارت آگے بڑھے ، ملک مضبوط ہو اسلئے ہمارے ہر فیصلے کے خلاف مورچہ سنبھالتے ہوئے مخالفت کررہی ہے جس طرح کشمیر معاملے پر انہوںنے کیا لیکن کشمیری عوام نے ثابت کردیا کہ مرکز کیساتھ وہ خوش ہے وہاں پر تشدد آمیز واقعات صفر تک پہنچ گئے ہیں جس پر ہم بہت خوش ہیں ۔

Comments are closed.