سوپور پولیس نے جعلی ڈرایئونگ لایئسن اور آدھار کارڈ تقسیم کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا

ایک افراد گرفتار،جعلی دستاویزات ضبط

سرینگر 28 فروری:سوپور پولیس نے قصبہ میں جعلی آدھار شناخت کارڈ اور جعلی ڈرایئونگ لایئسن اجراء کرنے والے نیٹ ورک کا پتہ لگاکر ایک جعلساذ کی گرفتاری عمل میں لائی یے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ پانزلہ سوپور کو شکایت ملی تھی کہ اس قصبہ میں جعلی آدھار شناختی کارڈ کے علاوہ جعلی ڈرایئونگ لایئسن اجراء کرنے والوں کا منظم گروہ سرگرم ہوچکا ہے۔جو لوگوں کے یہ دستاویزات اجراء کرنے کے عوز موٹی موٹی رقومات وصول کررہا ہے۔اس دوران پولیس نے معاملے کی نسبت تفتیش شروع کرکے اپنے جاسوس متحرک کردئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس کو اس وقت کامیابی ملی جب انہوں روہامہ رفعی آباد کے ایک دکان پر چھاپہ مارکر وہاں سے ان دستاویزات کو تیار کرنے والی مشینری صبط کرلی۔پولیس ذرائع کے مطابق انہوں نے لوگوں کو ٹھگنے والے ایک دکاندار جس کا نام عارف حسین وانی بتایا گیا کی گرفتاری عمل میں لاکر اس کے قبضے سے کافی تعداد میں آدھار شناختی کارڈ اور جعلی ڈرایئونگ لایئسن برآمد کرلی ہے۔پولیس نے اس واقع سے مطلق کیس درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی ہے۔

Comments are closed.