دہلی کے تشدد سے متاثر ہ علاقوں میں میٹرو اسٹیشن کھلے، ڈوبھال نے لیا جائزہ

نئی دہلی، 26 فروری: شمال مشرقی دہلی میں پرتشدد واقعات کی وجہ سے بند کئے گئے تمام میٹرو اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی دروازے بدھ کے روز کھول دئے گئے ہیں اور تشدد سے متاثرہ علاقوں میں حالات رفتہ رفتہ معمول پر آئے رہے ہیں ۔دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے آج ٹویٹ کیا’’ بند کئے گئے تمام میٹرو اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی دروازے کھول دئے گئے ہیں اور تمام اسٹیشنوں پر عوامی خدمات بحال ہو گئی ہیں ۔اس سے قبل منگل کے روز ڈی ایم آر سی نے اطلاع دی تھی کہ جعفرآباد، موج پور -بابر پور ، گوکل پوری، جوہری انکلو اور شیو وہار میٹرو اسٹیشن بند کر دئے گئے ہیں اور ویلکم میٹرو اسٹیشن کے آگے میٹرو نہیں جا رہی ہے ۔قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال منگل دیر رات صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سیلم پور علاقے میں گئے ۔ انہوں نے شمال مشرقی دہلی کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر جاکر تشدد متاثرہ علاقوں میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اس دوران صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے اور پولیس کے ساتھ نیم سکیورٹی فورسز کی 35 کمپنیاں تعینات کی گئی ہے ۔

Comments are closed.