سرینگر/ 20فروی /سی این ایس/ سانبہ ضلع میں جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر سڑ ک کے ایک المنا ک حادثے میں ایک خاتون سمیت ایک ہی کنبے کے 5 افراد جابحق ہو گئے ہیں۔ سی این ایس کے مطابق یہ حادثہ سانبہ ضلع کے سواند ہ مہورو کے جتوال علاقہ میں اس وقت پیش آ یا جب جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر ایک تیز رفتار ماروتی کار شاہراہ پر کھڑ ی ایک ٹر ک سے ٹکرا گئی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ حادثے کی زوردار آواز کے بعد جائے حادثہ سے چیخ و پکار کی آوازئیں آنے لگیں۔ بچا ئو کا روائی میں شامل ایک شہر ی نے بتا یا کہ جب ہم حادثے کا شکار ہوئی گاڑی تک پہنچے وہاںر لاشوں کے ڈھیر لگے تھے۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر موبائل فون کے ذریعہ تحصیل صدر مقام پر پولیس و انتظامیہ کو مطلع کیا جس کے بعد پولیس اور سیول انتظامیہ کے ساتھ سا تھ میڈیکل ٹیم کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے افسران و اہلکاران اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی جہاں قیامت کا سماں تھا۔ کار میں زخمی ہوئے پانچ افراد کو اسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا گیا۔ مرنے والے پانچ افراد ایک ہی کنبے سے تعلق رکھتے ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ اس دوران مر نے والوں کی لاشوں کو بعد ازاں شناخت اور پوسٹ مارٹم کے بعد انہیں لواحقین کے حوالے کیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.