سرینگر17، فروری: 250میگا واٹ صلاحیت والے آلسٹینگ گرڈ اسٹیشن فعال ہوگیا ہے اور آئندہ چند روز میں اسکے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ،کیونکہ حکام کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ کی مدد سے ہی نیا بجلی کٹوتی شیڈول عنقریب مرتب کیا جائیگا ۔صوبائی کمشنر کشمیر ،بصیر احمد خان نے پروجیکٹ کی تعمیر مکمل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آزمائشی طور گرڈ اسٹیشن کو دو روز قبل چالو کیا گیا ،تاہم آئندہ دو روز میں اس پروجیکٹ کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔کشمیر نیوز سروس(کے این ایس ) کے مطابق بجلی کٹوتی بحران اور بجلی کی سپلائی بہتر سے بہتر بنانے کے مقصد کےلئے وسطی ضلع گاندر بل میں250میگا واٹ صلاحیت والے آلسٹینگ گرڈ اسٹیشن فعال ہوگیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے اور اسے آزمائشی طور چالو بھی کیا گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ اس گرڈ سے وسطی کشمیر میں بجلی کی سپلائی مزید بہتر ہوگی اور کٹوتی شیڈول میں کمی آئے گی ۔یاد رہے کہ آلسٹینگ پاؤر گرڈ اسٹیشن کو یو پی اے کی مرکزی حکومت نے سنہ2006میں منظور ی دی تھی ۔اس پروجیکٹ کی تعمیر میں کافی تاخیر ہوئی ،تاہم محبوبہ مفتی کی سر براہی والی جموں وکشمیر کی سابق حکومت نے اس گرڈ اسٹیشن کی تکمیل کےلئے سال2018کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی ۔109کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے آلسٹینگ گرڈ اسٹیشن سے وسطی کشمیر کیساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی سپلائی مزید بہتر ہوگی ۔معلوم ہوا ہے کہ شہر سرینگر اور دیگر صنعتی علاقوں میں 24گھنٹے بجلی کی سپلائی اس گرڈ اسٹیشن سے ممکن ہو پائے گی ۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس ) کیساتھ بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر ،بصیر احمد خان نے پروجیکٹ کی تعمیر مکمل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آزمائشی طور گرڈ اسٹیشن کو دو روز قبل چالو کیا گیا ،تاہم آئندہ دو روز میں اس پروجیکٹ کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔ادھر پی ڈی پی حکام نے بتایا کہ 158ترسیلی ٹاؤ روں کی تعمیر بھی مکمل کرلی گئی ہے ۔یاد رہے کہ موسم سرما کے دوران کشمیر میںکم ازکم1900میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے ،تاہم ترسیلی صلاحیت کے فقدان کے نتیجے میں 1250میگا واٹ بجلی کی ترسیل ہی ممکن ہو پاتی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ آلسٹینگ گرڈ اسٹیشن سے 1500میگا واٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہو پائے گی ۔بجلی حکام کے مطابق عنقریب نیا بجلی کٹوتی شیڈول بھی جاری کیا جائیگا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.