لیتہ پورہ طرز پر ایک اورحملہ کی فراق میں جنگجو تنظیمیں، خفیہ ایجنسیوں کے انکشاف کے بعد جموں کشمیر میں فورسز الرٹ

سرینگر 13فروری/سی این آئی// خفیہ ایجنسیوںنے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ لیتہ پورہ پلوامہ حملہ کے طرز پر ایک اور حملہ کی فراق میں جنگجوہیں جس کے بعد جموں کشمیر میں سیکورٹی کو الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ اہم تنصیبات اور اہم سڑکوں پر جہاں سے فورسز کی ٹکڑیاں سفر کرتی ہے کے ارد گرد حفاظتی حصارکو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق خفیہ ایجنسیوںنے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ لیتہ پورہ پلوامہ حملے کے طرز پر جنگجوتنظیمیں ایک اور حملہ کرنے کی فراق میں ہے ۔ خفیہ ایجنسیوں نے کہا کہ ہے کہ لشکر طیبہ ، جیش محمد، البدر کے جنگجو مشترکہ طور پر جموں کشمیر میں تعینات سیکورٹی فورسز اور فوج کی ٹکڑیوں پر حملہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں ۔ خفیہ ایجنسیوں کے اس انکشاف کے بعد جموں کشمیر میں سیکورٹی کو سخت کردیا گیا ہے اور حساس تنصیبات اور اہم علاقوں میں حفاظت بڑھائی گئی ہے جبکہ جموں اور سرینگر کے ہوائی اڈوں اور دیگر اہم جگہوں پر چوکسی بڑھائی گئی ہے ۔ ادھر باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخہ نے خفیہ ایجنسیوں کی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے جموں کشمیر میں ایل جی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ جموں کشمیر میںتعینات فورسز اور فوج کے خلاف کسی بھی کارروائی کو قبل ازوقت ناکام بنانے کیلئے اقدامات اُٹھائیں اور تمام تر ممکنہ اقدامات اُٹھائے جائیں ۔

Comments are closed.