سرینگر11 فروری//یو پی آئی // دہلی اسمبلی انتخابات میں قرار واقعی شکست کے بعد بھاجپا کی مرکزی قیادت نے سینئر لیڈران کی ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے جس میں ہار کی وجوہات جاننے کیلئے لیڈران کی آرا حاصل کی جائے گی۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق دہلی چناو میں بڑی ہار کا سامنا کرنے کے بعد بی جے پی کی مرکزی قیادت نے پارٹی لیڈران کی ہنگامی میٹنگ طلب کی۔ معلوم ہوا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سبھی سینئرلیڈران کواس میٹنگ میںشامل ہونے پر زور دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی پارٹی لیڈران سے کافی ناخوش نظر آرہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بھی بات چیت کی کہ دہلی میں ملی ہار کی وجوہات جاننے کی خاطر لیڈران کی میٹنگ طلب کی جائے تاکہ آنے والے انتخابات میں پارٹی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے۔ دریں اثنا چناوی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھاجپا دہلی کے چناو میں اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی تھی اگر وہ نفرت آمیز بیانات جاری نہ کرتے ۔ ماہرین کے مطابق چناوی ریلیوں کے دوران بھاجپا کے سینئرلیڈران نے اروند کیجروال کے متعلق نازیبہ الفاظ استعمال کئے جبکہ شاہین باغ میں بیٹھی خواتین کے متعلق بھی مرکزی وزراءنے ہر زہ سرائی کی جس وجہ سے بھاجپا کو ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.