بابامحلہ حبہ کدل گذشہ دس روز سے بجلی سے محروم

علاقے کے لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا

سرینگر/09فروری: بابامحلہ حبہ کدل میں بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی کے سبب آس پاس کے کئی علاقے گذشتہ دس روز سے بجلی سے محروم ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ادھر محکمہ بجلی کے اے ای ای نے بتایا کہ بجلی ٹرانسفارمر کا مسئلہ ایک دو دنوں میں حل کیا جائے گا۔ کرنٹ نیوزآف انڈیا کے مطابق بابامحلہ حبہ کدل سرینگر کا ٹرانسفارمرقریب دس روز پہلے خراب ہوچکا ہے جس کی مرمت کیلئے محکمہ بجلی کے متعلقہ ملازمین نے اس کو ورکشاپ پہنچایا تاہم دس روز گزرنے کے باوجود بھی بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت کرکے واپس نہیں لایاگیا ۔ مقامی لوگوںنے اس ضمن میں کہا کہ بابامحلہ کے ساتھ ساتھ دیگر کئی علاقے دس روز سے گھپ اندھیرے میں ڈوب چکے ہیں جبکہ بجلی کی عدم دستیابی کے سبب عشاء اور نماز فجر کو جانے والے لوگوںکو اندھیرے میں ہی مسجد تک جانا پڑتا ہے اور اندھیرے کی وجہ سے کتوں زیادہ حملہ آور ہوتے ہیں ۔ لوگوں نے کہا کہ اس کے علاوہ علاقے میں موجود کئی مریضوں کو بھی بجلی نہ ہونے سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مقامی لوگوںنے کہا کہ اگرچہ بجلی ٹرانسفارمر کی فوری مرمت کے واپس لانے کے سلسلے میں کئی بار متعلقہ افسران سے التجاء کی گئی تاہم انہوںنے اس ضمن میں کوئی بھی قدم نہیں اُٹھایا۔ ادھر خبررساں ادارے نے جب متعلقہ AEEسے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت میں ایک دو دن لگ جائیں گے انہوںنے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بجلی صارفین کو پریشانی نہ ہو تاہم اس وقت بہت سے علاقوں کے بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں ورکشاپ میں مرمت کے کام میں وقت لگتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ لوگوں کو بھی چاہئے کہ وہ محکمہ سے تعاون کریں ۔( سی این آئی )

Comments are closed.