پرتاپ پارک گرینیڈ حملے میں مبینہ طور ملوث پلوامہ کا نوجوان سرینگر سے گرفتار /پولیس

لال بازار سرینگر میں گرینیڈ حملہ ، ایس ایس بی اہلکار زخمی

سرینگر/06فروری: سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کے بیچ لال بازار سرینگر میں جمعرات کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑی فورسز کی ایس ایس بی پارٹی پر نا معلوم افراد نے گرینیڈ داغا جس کے نتیجے میں ایک ایس ایس بی اہلکار زخمی ہو گیا ۔ گرینیڈ حملے کے بعد فوج و فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میں لایا تاہم کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ادھر پولیس نے پرتاب پارک سرینگر میں گرینیڈ حملے میں مبینہ طورملوث نوجوان کی گرفتاری عمل میں لاکر اس سے پوچھ تاچھ شروع کر دی ہے ۔ سی این آئی کو سٹی رپورٹر نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سخت ترین سیکورٹی حصار کے بیچ لال بازار علاقے میں اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب نا معلوم مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑی ایس ایس بی پارٹی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک کر سڑک پر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنگجوئوں نے نا معلوم سمت سے پولیس اسٹیشن کے باہر موجود ایس ایس بی پارٹی کو نشانہ بنا کر ہتھ گولہ پھینک دیا جو نشانہ چوک کر ایک زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گرینیڈ زور دار دھماکے کے ساتھ ہی علاقے میں فورسز اور پولیس کی بھاری تعداد علاقے میں پہنچ گئی جنہوں نے حالات کا جائزہ لیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گرینیڈ اس قدر زوردار تھا کہ علاقہ لرز اٹھا جبکہ گرینیڈ دھماکے کی آہنی ریزوں سے ایک ایس ایس بی اہلکار خون میں لت پت وہیں گر پڑے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خون میں لت پت زخمی اہلکار کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں ان کا علا ج و معالجہ جاری ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ فورسز اور پولیس نے مشتر کہ طور پر علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میں لا یا تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ ادھر پولیس نے پرتاپ پارک لالچوک سرینگر کے گرینیڈ حملے میں مبینہ طور ملوث نوجوان کی گرفتاری عمل میں لائی اور اس سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔ پولیس ذرائع سے پلوامہ ہوا ہے کہ راجباغ سرینگر میں نیٹ کی کوچنگ کر رہے پلوامہ کے طالب علم نوید لطیف کو جمعرات کے روز سرینگر سے گرفتار کیا گیا جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ پرتاب پارک سرینگر میں گرینیڈ حملے میں ملوث ہے ۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار کئے گئے نوجوان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ (سی این آئی)

Comments are closed.