لالچوک میں گرنیڈ دھماکہ کے دوسرے دن بھی سخت سیکورٹی بندوبست

ڈلگیٹ ، لالچوک اور دیگر جگہوں پر نجی گاڑیوں اور آٹو رکھشائوں کی باریک بینی سے تلاشی


سرینگر/03فروری /سی این آئی// گذشتہ روز اتوار کو لالچوک میں گرنیڈ دھماکہ ہونے کے دوسرے روز بھی شہر سرینگر میں سیکورٹی کے سخت بندوبست کئے گئے ہیںجبکہ کئی جگہوں پر آج بھی ناکے لگاکر موٹر سائکل سواروں، آٹور کھشائو اور نجی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شہر سرینگر کے قلب واقع لالچوک میںگذشتہ روز اتوار کو پرتاپ پارک کے قریب ہوئے گرنیڈ دھماکہ کے بعد پورے شہر خاص کر حساس علاقوں میں حفاظت کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے اور جگہ جگہ اضافی فورسز و پولیس کی نفری تعینات کرکے مختلف چوراہوں اور نکڑوںپر ناکے بٹھائے گئے جہاں پرآج دوسرے روز بھی ہر آنے والی نجی گاڑیوں کو روک کر گاڑیوں میں موجود مسافروں سے پوچھ تاچھ کے علاوہ سامان کی تلاشی لی جارہی ہے جبکہ آٹو رکھشائوکو بھی روک کر ان کی تلاشی لی جارہی ہے جبکہ ہر موٹر سائکل سوار کو روک کر ان سے باریک بینی سے پوچھ تاچھ بھی کی جارہی ہے ۔ ادھر لالچوک اور گردونواح کے علاقوں میں فورسز کا گشت بڑھایا گیا ہے ۔یاد رہے کہ اتوار کے روز قریب ایک بجے پرتاپ پارک لالچوک میں نامعلوم افراد نے گرنیڈ دھماکہ پھینکا جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے دو اہلکار زخمی ہوئے جبکہ گرنیڈ دھماکے میں تین عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں ۔اس واقع کے دوسرے روز بھی شہر سرینگر کے مختلف جگہوںپر جس میں ڈلگیٹ اور لالچوک بھی شامل ہے میں آج دن بھر گاڑیوںاور موٹر سائکلوں کی چیکنگ

Comments are closed.