سرینگر : ریاست اور ملک کے حالات کسی بھی زاویئے سے ٹھیک نہیں، مرکز میں حکومت کی ناکامی کی وجہ سے ہوئی تنزلی کی برپائی کرنے کیلئے بھاجپا فرقہ پرستی پر مبنی اپنی سیاست کو مزید گھناونا بنارہی ہے۔سی این آئی کے مطابق ان باتوں کا اظہار صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں صوبائی سطح کے ایک غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نائب صدر عمر عبداللہ، جنرل سکریٹری علی محمد ساگراور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی کے علاوہ زون صدور، ضلع صدور، انچارج کانسچونیز، خواتین اور یوتھ ونگ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ نیشنل کانفرنس نے کہا کہ کشمیر کے فدائی حملے میں 40اہلکار مارے گئے، ہر طرف سینہ کوبی کی جارہی ہے، کشمیریوں کو نشانہ بنایا جارہاہے، ذرائع ابلاغ میں ہاہاکار مچائی جارہی ہے، مرنے ، مارنے اور بدلہ لینے کی باتیں کی جارہی ہیں۔لیکن جب چھتیس گڑھ کے دانتے واڑا میں ایک ساتھ 75سی آر پی ایف اہلکار مارے گئے تب تو کسی نے بات نہیں کی؟ تب کسی نے سینہ کوبی نہیں کی، تب ذرائع ابلاغ میں کہیں ہارہار اور بحث و مباحثے نہیں ہوئے، تب کسی بھی طبقہ کے لوگوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا، تب کسی کو سکول یا کالج سے نہیں نکالا نہیں گیا،ایسا کیوں؟ انہوں نے کہاکہ حالیہ حملہ کشمیر میں ہوا ،کیا اسی لئے کشمیریوں کو نشانہ بنایاجارہاہے؟ بھارت ایک طرف کشمیر کو اٹوٹ انگ گردانتا ہے اور دوسری طرف اسی اٹوٹ انگ کے عوام کو غیر جتلا رہا ہے۔ ہمارے ساتھ یہ ناانصافی کیوں؟ انہیں صاف کرنا چاہئے کہ آیا انہیں صرف جموں وکشمیر کی زمین سے مطلب یا پھر یہاں کے عوام بھی چاہئے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ حکومت سازی میں ناکامی کے بعد بھاجپا نے اپنے سیاست مزید گندی کردی ہے، انتخابات فوائد کیلئے ان لوگوں نے ملک کی فضاء میں فرقہ پرستی کا زہر گول دیا ہے۔ ہندوستان کے مسلمان اور دیگر اقلیتیں بالکل بھی محفوظ نہیں۔بھاجپا ہر ایک معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دیکر اپنے مقاصد حاصل کررہاہے ۔ بھارت کے عوام ان چالوں اور سازشوں کو سمجھ کر ملک کی سالمیت اور آزادی کو خطرے میں پڑنے سے روکنا چاہئے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ میں اُن سیاسی رہنمائوں، جماعتوں، دانشوروں ،صحافیوں اور دیگر شہریوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کشمیریوں کے حق میں بات کی اور کشمیریوں کیساتھ کھڑے رہے ، ان کی حفاظت کی اور انہیں پناہ دی۔جموں میں برپا ہوئے حالیہ ناخوشگوار واقعات کے دوران گورنر کے رول کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے صدرِ نیشنل کانفرنس نے کہا کہ کاش گورنر صاحب راج بھون سے باہر نکل کر دیکھتے کہ کس طرح سے مٹھی بھر بلوائیوں کو امن و امان کی فضاء تہس نہس کرنے کی اجازت دی گئی تھی اور کس طرح سے یہ چند امن دشمن عناصر کشمیریوں اور مسلمانوں کے جاں و مال کو نشانہ بنا رہے تھے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کی جموں کی ٹیم کے رول کا سراہا اور ہماری پارٹی کے رضاکاروں نے نہ صرف کشمیریوں اور دیگر درماندہ لوگوں کا تحفظ یقینی بنایا بلکہ اُن کے قیام و طعام اور گھر روانگی اور دیگر سہولیات کیلئے دن رات کام کیا۔ انہوں نے پارٹی کی بانہال ٹیم کی طرف سے بانہال ریلوے سٹیشن پر جموںسے آرہے کشمیریوں کے کھانے پینے کے بندوبست کے اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ عوام کے لئے ہر حال میں میسر رہنا نیشنل کانفرنس کا بنیادی اصول ہے اور نیشنل کانفرنس ہمیشہ اپنے سنہری اصولوں پر قائم و دائم رہے گی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.