پاکستان کشمیر میں حالات بگاڑنے کیلئے جی توڑ کوششوں میں مصروف / ارون جیٹلی

کشمیر کے حوالے سے شور مچانے سے پاکستان کو کچھ حاصل ہونے والا نہیں

سرینگر : مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے پاکستان پر الزام عائدکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیرمیں حالات بگاڑنے میں ہمیشہ سرگرم رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے شور مچانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور نا ہی زمینی حقائق کو جھٹلایا جاسکتا ہے ۔ جیٹلی نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے جس کو ہم سے کوئی جدا نہیں کرسکتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مرکزی وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے آج پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے شور مچانے سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں حالات خراب کرنے کی تمام تر کوششیں کررہا ہے اور ہماری فوج پاکستان کی ان تمام کوششوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ جیٹلی نے کہا ہے بھارت بات چیت کے خلاف نہیں ہے تاہم دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ چل نہیں سکتی ہے ۔ پاکستان کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان گذشتہ ستر برسوں سے شور مچاتا آرہا ہے اور کشمیر کو بھارت کے ساتھ الگ کرنے کی ناکام کوششیں کرتا آرہا ہے تاہم ان کو کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے کیوںکہ کشمیر بھارت کا ’’ابھن‘‘اٹوٹ انگ ہے اور اس کو بھارت سے کوئی الگ نہیں کرسکتا ۔ مرکزی وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ کشمیر کے اپنے دورہ کے دوران انہوںنے وہاں پر کئی حلقوں کے نمائندوں کیسا تھ بات کی جنہوںنے اس بات کا برملا اظہار کیا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تاہم یہاں پر حالات کو خراب کرنے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مذاکرات اور دہشت ردی ایک ساتھ نہیں چل سکتی ہے ۔ اگر پاکستان تمام حل طلب مسائل کو حل کرنے کیلئے بات چیت کا خواہشمند ہے تو اس کو پہلے دہشت گردی کے ڈھانچے کو ختم کرنا چاہئے ۔

Comments are closed.