تاریگام کولگام میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران تشدد بھڑک اٹھا

فورسز اور مظاہرین کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں ، موٹر سائیکل نذر آتش ، ٹرانسفارمروں کو نقصان

سرینگر/04فروری/سی این آئی/ جنوبی ضلع کولگام کے تاریگام علاقے میں سوموار کو ا س وقت تشدد بھڑ ک اٹھا جب محاصرے کے دوران فورسز اور مظاہرین کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں ہوئی ۔ اسی دوران مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ محاصر کے دوران فورسز نے تین ٹرانسفارمر وں کو نقصان پہنچایا اور موٹر سائیکل کو نظر آتش کیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی ضلع کولگام کے تاریگام علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز ، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔ معلوم ہوا ہے کہ جونہی فورسز نے جونہی علاقے میں تلاشی کارورائی شروع کی تو نوجوانوں کی ٹولیوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جونہی نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کئے تو فورسز اہلکاروں نے ان کا تعاقب کیا جس پر وہ مشتعل ہوئے اور انہوں نے فورسز پر سنگبازی کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ فورسز نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ کا استعمال کیا ۔ اسی دوران مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ فورسز نے جھڑپوں کا نزالہ عام لوگوں پر اترانے کے علاوہ علاقے میں تین بجلی ٹرانسفارمر وں کو نقصان پہنچایا اورایک موٹر سائیکل کو نذر آتش کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل باہر کھڑی تھی جس کے بعد فورسز نے اس کو نذر آتش کیا۔ ادھر پولیس کے ایک سنیئر افسر سے اس ضمن میں جانکاری حاصل کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے جنگجو مخالف آپریشن عمل میں لایا جس دوران کچھ شر پسند عناصر نے جنگجو مخالف آپریشن میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور فورسز پر سنگبازی کی جس کے جواب میں فورسز نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہلکا طاقت کا استعمال کیا تاہم انہوں نے کسی بھی چیز کو نقصان پہنچانے کے بارے میں کچھ کہنے سے انکار کیا ۔

Comments are closed.