موسمی صورتحال میں بہتری ، سرینگر میں دو ماہ بعد شبانہ درجہ حرارت 1.2ڈگری ریکارڈ
سرینگر/03فروری/: موسمی صورتحال میں بہتری اور دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے ساتھ ہی گزشتہ دو ماہ میں پہلی مرتبہ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ کی گئی اور سرینگر میں رات کا رجہ حرارت ایک ڈگری رہا ۔ ادھر مطلع ابر آلودہ اور سورج کی آنکھ مچولی کے بیچ محکمہ موسمیات نے آنے والے 24گھنٹوں کے دوران موسم خوشک رہنے کی پیشن گوئی کی ہے تاہم محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں 5فروری سے موسم میں پھر سے آیک بار تبدیلی آنے کے امکانات ہیں اور میدانی علاقوں میں مزید بارشیں اور بالائی علاقوں میں برف باری کی پیشن گوئی کی گئی ہے ۔سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ دو ماہ سے جاری شدید سردی کی لہر کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرار ت میں بہتری آئی ہے اور رات کا درجہ حرارت ایک ڈگری سے اوپر چلا گیا ۔محکمہ موسمیات نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ شب درجہ حرار ت 1.2ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا اور گزشتہ دو ماہ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ رات کا درجہ حرارت منفی ڈگری سے نیچے ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام اور گلمرگ میں رات کا درجہ حرارت منفی میں ریکارڈ کیا گیا ۔ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں خوشک اور خوشگوار موسم رہنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے 48گھنٹوں تک موسم خوشگوار رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے صوبائی ناظم سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں آنے والے 24گھنٹوں تک موسم خوشگوار رہنے کے ساتھ ساتھ کھلی دوھوپ نکلنے کے بھی امکانات ہیں جس کے ساتھ ہی وادی کے لوگوں کو سردی کی لہر سے کچھ حد تک راحت ملنے کے امکانات ہیں ۔تاہم انہوں نے مزید کہا کہ 5فروری سے وادی کشمیر میں موسم پھر سے تبدیل ہو سکتا ہے اور وادی کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارشیں ہو سکتی ہے ۔
Comments are closed.