کشمیر شاہراہ مسلسل چھٹے روز بھی بند ، سیکڑوں گاڑیاں کئی مقامات پر درماندہ ،موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

سرینگر:٢٦،جنوری ؍کے این این ؍ وادی کشمیر کا سنیچر کو مسلسل چھٹے روز بھی باقی ماندہ دنیا سے زمینی رابط منقطع رہا ،کیونکہ سرینگر ۔جموں شاہراہ سنیچر کو بھی ٹریفک کیلئے بند رہی ۔ادھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے چند روز کے دوران مجموعی موسم خشک ہی رہے گا ۔کے این این کے مطابق حالیہ اور تازہ برفباری کے علاوہ جواہر ٹنل پر بھاری بھرکم تودہ گر آنے سے سرینگر ۔جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بند کردی گئی جبکہ پسیاں گرآنے اور چٹانیں کھسکنے کے سبب سنیچر کو مسلسل چھٹے روز بھی کشمیر شاہراہ بند رہی ۔اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق جواہرٹنل کے آرپار حالیہ دنوںہوئی بھاری برف باری نیزٹنل کے اُس پاردیگرمقامات پربرف باری اوربارشیں ہونے کے بعدگزشتہ سوموارسے سری نگر۔جموں شاہراہ کوٹریفک کی آواجاہی کیلئے بندکردیاگیاجسکے نتیجے میں سینکڑوں کی تعدادمیں مسافراورمال بردارگاڑیاں مختلف مقامات پردرماندہ ہوکررہ گئیں ،اوران میں سوارسینکڑوں لوگ مشکل ترین موسمی صورتحال سے دوچارہوگئے ۔برف باری اوربارشوں کے نتیجے میں جواہرٹنل،بانہال، رام بن،رامسو،گاگرئو،انوکھی فال،بیٹری چشمہ اوردیگرکئی مقامات پرنزدیکی پہاڑیوں سے برفانی ومٹی کے تودے اورپسیاں گرآئیں ۔جواہرٹنل کے اسپارمنگل اوربدھوارکوبرفانی تودے کومشینوں سے چیرکرٹنل کے دونوں بندپڑے ٹیوب کھول دیئے گئے تاہم بدھ کورات دیرگئے ہونے والی برف باری کے بعدپھرٹنل کے دونوں ٹیوبوں کے سامنے برف کی موٹی تہہ جمع ہوگئی جسکوجمعرات کے روزجدیدمشینوں سے ہٹایاگیا۔ٹریفک پولیس ،سیول انتظامیہ اوربارڈرروڑس آرگنائزیشن کے ذرائع نے بتایاکہ جواہرٹنل کے آرپارجمع برف کوہٹانے کے بعدیہاں شاہراہ کوقابل آمدورفت بنایاگیاتاہم بانہال ،رام بن،رامسو اوردیگرکئی مقامات پرنزدیکی پہاڑیوں سے برفانی ومٹی کے تودے اورپسیاں گرآئیں۔انہوں نے کہاکہ بڑے پتھروں ،بولڈروں،مٹی کے تودوں اورپسیاں گرآنے کی وجہ سے کئی مقامات پرشاہراہ کونقصان پہنچایاکہ رکاوٹ پیداہوگئی ۔ذرائع نے بتایاکہ مٹی وبرفانی تودوں اورپسیاں ہٹانے کیلئے بیکن نے مشینوں اورمزدوروں کوکام پرلگادیاہے ۔ سری نگرجموں شاہراہ پرکئی کئی دنوں سے درماندہ پڑے کچھ مسافروں نے بتایاکہ اُنھیں بانہا ل اوررام بن سمیت دیگرمقامات پرلوٹاجارہاہے کیونکہ ہوٹل مالکان نے بالخصوص کمروں اورکھانے پینے کی قیمتیں بڑھادی ہیں ۔یاد رہے کہ شاہراہ بندرہنے کے نتیجے میں جموں میں پچھلے 6 دنوں سے درماندہ کشمیریوں کوبھی سخت مشکلات درپیش ہیں ۔ایسے کئی مسافروں بشمول مردوزن اورنوجوانوں نے بتایاکہ جموں بس اڈے کے نزدیک واقع ہوٹلوں کے مالکان موقعے یاصورتحال کاناجائزفائدہ اُٹھارہے ہیں ۔اس پر انہوں نے احتجاج بھی کیا تھا ۔ادھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے چند روز کے دوران مجموعی موسم خشک ہی رہے گا۔محکمہ موسمیات نے سنیچر کو پیشگوئی کی کہ جموں کشمیر میں آنے والے چار دنوں تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔اس دوران کشمیر وادی میں کم سے کم درجہ حرارت لگاتار نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا جارہا ہے۔سرینگر میں گذشتہ رات کا درجہ حرارت منفی1.8ڈگری سیلشیس جبکہ پہلگام میں یہ منفی9.7اور گلمرگ میں منفی14ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.