کرناہ بل سامبورہ میں فوج اور مظاہرین کے مابین شبانہ جھڑپیں،فوج کی ہوائی فائرنگ،نوجوان نے خوف کے مارے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔

 

سرینگر 26 جنوری/سی این ایس//کرناہ بل سامبورہ پامپور میں گزشتہ شام اْس وقت سنسنی پھیل گئی جب فوج کی ایک گشتی پارٹی پر چند نوجوان نے سنگ کا استعمال کیا،اس دوران جونہی فوج نے ان سنگبازوں کا تعاقب کیا تو دریا کے کنارے پر موجود ایک نوجوان نے خوف کے مارے جہلم میں چھلانگ لگادی۔ سی این ایس کے مطابق کرناہ بل سامبورہ میں 25 جنوری کی شام اس وقت سنسنی پھیل گئی جب سرینگر پلوامہ
روڈ پر موجود نوجوانوں کے ایک ہجوم نے فوج کی ایک گشتی پارٹی پر پتھراؤکیا،اس دوران جونہی فوجی گاڈیوں میں سوار اہلکاروں نے سنگباری پر اتر آئے نوجوانوں کا تعاقب کیا تو جہلم کے کنارے ایک نوجوان نے خوف کے مارے جہلم میں چھلانگ ماردی۔سی این ایس کے مطابق قریبا آدھے گھنٹے بعد نوجوان کو جہلم سے بازیاب کرلیا گیا،تاہم اس کے بعد علاقے میں شبانہ مظاہرے شروع ہوئے،عینی شاہدین کے مطابق فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوا میں گولیوں کے چند راونڈ بھی فائر کئے،بتایا جاتا ہے کہ اس علاقے میں رات بھر گشیدگی کا ماحول قائم رہا،تاہم رات دیر گئے لوگ ازخود منتشر ہوگئے۔

Comments are closed.