سانبہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام ، ایک درانداز ہلاک /بی ایس ایف کا دعویٰ

لائن آف کنٹرول پرآر پار آتشی گولہ باری سے جنگ جیسی صورتحال برقرار

سرینگر؍26؍جنوری: ہند پاک کے مابین سرحدی کشیدگی کے بیچ بی ایس ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ سانبہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش میں ایک درانداز کو ہلاک کیا گیا ۔ ادھر سنیچرورا کو ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پرآر پار آتشی گولہ باری ہوئی۔جس دوران ہند پاک افواج نے ایک دوسرے کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید فائرنگ کی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر ایک ہفتے سے تنائو وکشیدگی کی صورتحال میں مزید شدت آئی ہے ،کیو نکہ برصغیر کی دوایٹمی طاقتوں کی افواج کے درمیان گولہ باری تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔طرفین کے مابین تازہ گولہ باری کا تبادلہ سنیچروار کو جموں کے پونچھ ضلع میں پیش آیا۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے صوبہ جموں کے پونچھ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے فائرنگ کی اور ماٹر گولے بھی داغے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے شہر ی آبادی والے علاقوں پر بھی گولہ باری کی ،تاہم بھارتی فوج نے اس کا م اثر انداز میں جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی گولہ باری کے باعث اِس پار کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ڈی ایس پی ہیڈکواٹرس نے گولہ باری کی تصدیق کی ہے۔آر پار دونوں ممالک کی افواج کو ہوئے جانی نقصان کے بعد حد متارکہ پر صورتحال انتہائی دھماکہ خیز بنی ہوئی ہے۔ادھر بی ایس ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سانبہ سیکٹر میں ایک درانداز کو ہلاک کیا ۔بی ایس ایف کے ایک سنیئر افسر نے بتایا کہ سنیچروار کو دن کے ایک بجے سرحد کے اس پار سے ایک درانداز سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس کے بعد اسکو للگارا گیا اور واپس جانے کی ہدایت دی گئی تاہم جب انہوں نے نہیں مانا جس کے بعد بی ایس ایف نے گولیاں چلا کر اسکو ہلاک کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس کو درانداز کی نعش لینے کیلئے گہا گیا ہے اور اگر انہوں نے نہیں مانا تو نعش پولیس کے حوالے کر دئی جائیگی ۔

Comments are closed.