آری ہل پلوامہ میں شام دیر گئے جنگجو مخالف آپریشن کے دوران تشدد بھڑک اُٹھا

فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ساونڈ شیلوں کا استعمال کیا۔ علاقے میں چار دائروں والی سیکورٹی تعینات

؂سرینگر؍24 جنوری؍ جے کے این ایس؍ جنوبی ضلع پلوامہ کے آری ہل گاؤں میں جمعرات شام دیر گئے جنگجو مخالف آپریشن کے دوران تشدد بھڑک اُٹھا۔ مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے فورسز نے ٹیر گیس شلنگ اور ساونڈشیلوں کا استعمال کیا۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کیا طلاع ملنے کے بعد فورسز نے گاؤں کو پوری طرح سے سیل کیا ہے۔
جے کے این ایس کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے شام دیر گئے جونہی پلوامہ کے آری ہل گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا اس دوران لوگ گھروں سے باہر آئے اور اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرئے کئے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج ، ٹیر گیس شلنگ کے ساتھ ساتھ ساونڈ شیلوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید تصادم آرائی کے نتیجے میں فورسز نے اضافی کمک طلب کرکے آس پاس کے گاؤں کو بھی سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج ، پولیس اور سی آرپی ایف کی مشترکہ ٹیم نے جگہ جگہ خصوصی جنریٹر نصب کرکے لاوڈ سپیکروں پر اعلانات کئے کہ لوگ گھروں میں ہی رہے۔دفاعی ذرائع کے مطابق سماج دشمن عناصر نے فورسز پر پتھراو کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے ساونڈ شیلوں کا استعمال کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ فورسز نے آری ہل سے متصل دو علاقوں میں بھی چار دائروں والی سیکورٹی تعینات کرکے تلاشی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان تصادم آرائی کا سلسلہ جاری تھا۔ مزید تفصیلات کا انتظا رہے۔

Comments are closed.