لولاب زبلی جنگلات میں بھاری بھرکم برفانی تودہ گرآیا ، دو شکاری زندہ دفن ،تیسرا زخمی

دونوں کی نعش بر آمد ، آخری رسوما ت کیلئے لواحقین کے سپرد ، لداخ میں بھی 9ویں مزدور کی نعش بر آمد ، ایک ہنوز لاپتہ

سرینگر/24جنوری: سرحدی ضلع لولاب کپوارہ کے زبلی نامی جنگلات میںایک بھاری بھرکم برفانی تودہ گرآیا جس کی زد میں مذکورہ جنگلات میںشکار کرنے کے دوران برفباری تودے کے نیچے دب جانے والے دو شکاریوں کی نعشیں بر آمد کی گئی ہے اور انہیں آخری رسوما ت کیلئے لواحقین کے حوالے کیا گیا ۔ ادھر لداخ میں بھی بچائو آپریشن کے دوران 9ویںمزدور کی نعش بر آمد کی گئی ہے جبکہ ایک ہنوز لاپتہ ہے ۔ ۔سی این آئی کو ملی تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح رنگ ورنو لولاب کے 2بھائیوں سمیت3نوجوان عبدالرشید حجام عمر27سال ،اس کا بھائی بشیر احمدحجام عمر35سال پسران محمد یونس حجام اور مام الدین حجام ولد نجب الدین حجام عمر35سال شکار کیلئے رنگ ورنو جنگلات کی طرف گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ رنگ ورنو کا زبلی نامی جنگل لولاب اور بانڈی پورہ کے جنگلات کو آپس میںملاتا ہے اور دونوںبھائیوںسمیت تینوں نوجوانوںنے بدھ کی صبح زبلی نامی جنگلات میںشکار پر جانے کا فیصلہ کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ تینوںنوجوان جب رنگ ورنو کے زبلی نامی جنگلات میںجنگلی جانوروںکے شکار کی تلاش میںایک حصے سے دوسری حصے کی طرف جارہے تھے تو اچانک قریبی پہاڑی سے ایک بھاری بھرکم برفانی تودہ لڑھکتے ہوئے زبلی نامی جنگل میںآگرا جس کی زد میںتینوںنوجوان آگئے۔ ملی تفصیلات کے مطابق تینوںنوجوان برف کی بھاری مقدار تلے دب کر دفن ہوگئے تاہم عبدالرشید حجام ولد محمد یونس حجام انتہائی کوششوںکے بعد برف کی بھاری مقدار سے باہرنکلنے میںکامیاب ہوگیا جبکہ اس کا بھائی اور علاقہ کا ہی ایک اور نوجوان برف کے تلے دب گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ برفانی تودہ گرآنے کے اس حادثہ میںمعجزاتی طور بچ گیا نوجوان عبدالرشید زخمی حالت میںپیدل کئی کلومیٹر چل کر اپنے آبائی گاؤں پہنچا جہاںاس نے مقامی لوگوں اور پولیس کو زبلی نامی جنگل میںپیش آئے حادثے کے بارے میںآگاہ کیا۔ برفانی تودے کی زد میںآنے سے عبدالرشید کی ٹانگ بری طرح سے زخمی ہوئی ہے تاہم اس کے باوجود اس نے ہمت نہ ہارتے ہوئے کئی کلومیٹر پیدل سفر کیا اور آبائی گاؤں میںپہنچنے کے بعد پولیس اور مقامی لوگوںکو برفانی تودہ گرآنے کے حادثے کے بارے میںآگاہ کیاجس کے بعد ضلع انتظامیہ کے افسران نے فوج و پولیس کے ہمراہ علاقے میں بچائو کارروائیاں شروع کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ کافی محنت و مشقت کے بعد دونوں شکاریوں کی نعشیں جمعرات کے بعد دو پہر بر آمد کی گئی ہے ۔ ایس ایس پی کپواڑہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ برفانی تودے کی زد میں آنے والے دونوں شکاریوں کی نعشیں جنگلات سے بر آمد کی گئی ہے اور تمام لوازمات کی ادائیگی کے بعد آخری رسومات کیلئے نعشیں لواحقین کے سپرد کی گئی ۔

Comments are closed.