ویڈیو: پی ایچ ای عارضی ملاز مین کا پریس کالو نی میں احتجاج
ایس آر او 520میں ترمیم اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی
سرینگر / 24دسمبر: پی ایچ ای عارضی ملاز مین نے ایس آر او 520میں ترمیم اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں کو واگزر کیا جائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 16ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور سرکار تنخواہ واگزار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔پیر کو آل جموں وکشمیر پی ایچ ای کیجول لیبرس ایسو سی ایشن کے صدر فیاض احمد ملک کی سربراہی میں پریس کالونی میں احتجاجی دھرنا دیا اور سرکار مخالف نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پرہمیں اپنا حق دو ، ہمارے ساتھ انصاف کرو کے نعرے درج تھے۔مظاہرین نے ذرائع ابلاغ کے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچھلے16ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور سرکار تنخوہ واگزرا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ انہوں نے یہ بھی مانگ کی کہ ان کو کنٹنیو پلان ویجز کے دائر ے میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ رات دن محنت اور لگن سے اپنا کام انجام دے رہے ہیں ا وراس کے باوجود بھی سرکار تنخواہیں فراہم نہیں کر رہی ہے جس سے اْن کے اہل خانہ فاقہ کشی کا شکار ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اْن کا صرف اتنا مطالبہ ہے کہ ایک تو اْن کی تنخواہیں واگزر کی جائیں اور ساتھ میں ایس آر او 520میں ترمیم کر کے اْن کی مستقلی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اْن کے جائز مطالبات کی طرف دھیان دیں تاکہ اْن کا چولہاجل سکے اور وہ اپنے بچوں کو بھی بہتر تعلیم فراہم کریں سکیں۔
Comments are closed.