ابھی وزیراعظم کو گہری نیندسے جگاناہے :راہل

نئی دہلی ،19دسمبر کانگریس صدر راہل گاندھی نے کسانوں کا قرض معاف کرنے کی سیاست کو آگے بڑھاتے ہوئے آج کہاکہ آسام اور گجرات کی حکومتوں کو انھوں نے جگادیاہے لیکن ابھی وزیراعظم نریندرمودی کوگہری نیند سے جگاناہے ۔
مسٹر گاندھی نے کہاکہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں انکی پارٹی نے تین ریاستوں میں جیت حاصل کی اور حکومت تشکیل دینے کے بعد کسانوں سے کیاوعدہ محض چھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں پوراکردیا۔پارٹی نے مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کسانوں کا قرض معاف کرنے کا اعلان کیاہے ۔
کانگریس حکومتوں کے اس اعلان کے بعد کسانوں کو لبھانے کی ایک طرح سے مسابقت چل رہی ہے اور آسام کی بھارتیہ جنتاپارٹی حکومت نے کسانوں کاقرض معاف کرنے کا اعلان کیاہے اور گجرات حکومت نے دیہی علاقوں میں بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کردیاہے ۔
انھوں نے ٹوئیٹ کیا،’’کانگریس پارٹی نے آسام اور گجرات کے وزرائے اعلی کو گہری نیند سے جگادیاہے ۔وزیراعظم ابھی گہری نیند میں ہیں ۔ہم انکو بھی جگائیں گے ۔

Comments are closed.