ملکی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، فوج کو پاکستان کی ہر کارروائی کا بھرپور جواب دینے کی ہدایت /نرملا سیتا رامن

جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزری کی آڑ میں جنگجوؤں کو کشمیر میں داخل کرنے کی کوشش

سرینگر/18دسمبر : لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کو نا قابل برادشت قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کو سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف کو پاکستانی فوج کی ہر کارروائی کا بھرپور جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے اور ہماری فوج پاکستانی فائرنگ کا بھر پور انداز میں جواب دے رہی ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک مقامی نجی چینل سے خصوصی انٹریو کے دوران مرکزی وزیر دفاع نرمل سیتا رامن نے لائن آف کنٹرول پر جاری نا جنگ محاہدے کی خلاف ورزی پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر محاہدے کی خلاف ورزی کا بھارتی فوج بھر پو ر جواب دے رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کا پڑوسی ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم انہوں نے سرحدوں پر ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے بیچ پاکستان پر جنگ بندی معاہدے کے خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے دوسری کا ہاتھ بڑھانے کے باوجود بھی پاکستان اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آتا ہے۔وزیر دفاع نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ سرحدوں پر جارحیت کو بند کرکے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرے نہیں تو بھارت بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے اہل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نا جنگ معاہدے پر عمل درآمد کرنی چاہئے۔نرملا سیتا رامن نے کہا میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ جب بھارت نے پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے سے متعلق ہاتھ بڑھایا تو وہ ایسا کیوں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور اس کے ساتھ ہم دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سرحد پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ گولہ باری کی آڑ میں اس کا مقصد جنگجوؤں کی دراندازی کرانا ہے، لیکن اس مرتبہ سرحد ہو یا کنٹرول لائن بی ایس ایف کی سخت چوکسی ہے۔

Comments are closed.