سرینگر / 18دسمبر : ڈائریکٹوریٹ ایف ایس ایل نے الیکٹرانک ثبوتوں کے استعمال کے سلسلے میں ادیوگ بھون جموں میں ایک ورک شاپ کا ا ہتمام کیا۔ ورک شاپ میں ضلع پولیس، ویجی لینس اور کرائم برانچ سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔ جوئنٹ ڈائریکٹر ایف ایس ایل آغا حسن بھی اس موقعہ پر مووجود تھے۔ ڈائریکٹر ایف ایس ایل آنند جیل نے اس ورک شاپ کاافتتاح کیا۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے آنند جین نے الیکٹرانک ثبوت کے صحیح استعمال پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ اب الیکٹرانک شواہد عدالتیں قبول کرتی ہیں اور اس کو مد نظر رکھتے ہوئے جائے وقوع یا کسی شک آور سے الیکٹرانک ثبوت جمع کر تے وقت اس کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ثبوت کاصحیح استعمال تحقیقاتی عمل میں کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔جوئنٹ ڈائریکٹر ایف ایس ایل نے جائے وقوع پر الیکٹرانک ثبوتوں کو جمع کرنے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ ایف ایس ایل کو مزید فعال بنانے کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی۔ اس کے علاوہ ورک شاپ میں حصّہ لینے والے کئی افسران نے اس موضو ع پر روشنی ڈالی۔اخر پر ڈائریکٹر ایف ایس ایل نے شرکاء میں اسناد تقسیم کئے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.