سرینگر / 18دسمبر /سی این ایس / کیموہ کولگا م میں مظا ہر ین اور فورسز کے در میان پر تشدد جھڑ پیں ہوئیں۔ سی این ایس کے مطابق پلوامہ ہلاکتوں پر کولگام میں جاری ہڑتا ل کے بیچ کیموہ علاقہ میں صبح سے نوجوانوں کی درمیان جھڑ پوں کا سلسلہ جاری تھا تاہم بعد دوپہر اس میں تیزی آ ئی اور نوجوانوں کا ہجوم سڑکوں پر امڈ آیا اور انہوں نے وہاں روڈ پر رکاوٹیں کھڑ ی کیں۔ معلوم ہوا ہے کہ اسی اثنا میں وہاں پولیس و فورسز کی مشترکہ پارٹی گذ ری ۔جونہی انہوں نے روڈ صا ف کرنے کی کوشش کی تو نوجوان مشتعل ہوئے اور انہوں نے بیک وقت کئی اطراف سے فورسز پر زبردست پتھراؤ شروع کیا۔ابتدائی طور پر فورسز اور پولیس نے صبرو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تشدد پر آمادہ مظاہرین کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی، تاہم جب پتھراؤمیں شدت پیدا ہوئی مظاہرین کو تتر بتر کرنے کیلئے پہلے لاٹھی چارج کیا گیا اور بعد میں اشک آور گیس کے گولے داغے گئے۔مظاہرین نے مزاحمت جاری رکھی اور فورسز نے انہیں منتشر کرنے کیلئے ہوا میں گولیوں کے کئی راؤنڈ چلائے جس کے نتیجے میں علاقے میں اتھل پتھل مچ گئی اور لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف بھاگتے دیکھا گیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.