:جموں
گورنر ستیہ پال ملک نے ضلع پونچھ کے منڈی تحصیل میں کل سڑک حادثے میں کئی افراد کی قیمتی جانیں تلف ہونے پر افسوس کا اِظہار کیا ہے جس میں 11افراد کی موت واقع ہوئی اور کئی دیگر لوگ زخمی ہوئے ۔
اپنے ایک پیغام میں گورنر نے فوت شدہ افراد کی ارواح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اِظہار ہمدردی کی۔گورنر نے اس حادثے میں زخمی ہوئے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

Comments are closed.