ٹاپر پٹن میں دلدوز حادثہ موٹر سائیکل پر سوار دو جوان جاں بحق

علاقے میں قیامت صغریٰ بپا ، پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی 
سرینگر؍06 دسمبر ؍ جے کے این ایس؍ ٹاپر پٹن میں مخالف سمت سے آرہی ایک نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 2نوجوانوں کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق ٹاپر پٹن میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب مخالف سمت سے آرہی ایک نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دو نوجوان خون میں لت پت ہو گئے آس پاس موجود لوگوں نے نوجوانوں کو فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ گاڑی نے اس قدر موٹر سائیکل کو ٹکر ماری کی بائیک پر سوار دونوں نوجوانوں کو شدید چوٹیں آئیں ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Comments are closed.