آیندہ مئی میں متو قع اسمبلی انتخابات کے پیش نظر منڈ یٹ حاصل کر نے کیلئے دوڑ دھوپ شر وع


NC منڈ یٹ حاصل کر نے کی دوڑ میں انشو رنس کمپنی کا ملازم ، ایک درجن کے اے ایس و جو ڈ یشل افسران شامل

سرینگر؍06 دسمبر: آیندہ سال اپریل ؍مئی میں منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں قانون سا ز اسمبلی کے لئے متو قع چناؤ کے پیش نظر اہم سیا سی جما عتوں کے منڈیٹ حاصل کر نے کے لئے دوڑ دھوپ شر وع ہوگئی ہے۔ خواہشمند افراد و اراکین کی جانب سے جماعتوں کی اعلےٰ لیڈ ر شپ تک رسا ئی حاصل کر نے کی سر گرم کو ششوں کے درمیان انکشاف ہوا ہے کہ بیو ر وکریسی سے وابستہ کچھ اعلےٰ افسران سر کاری ملازمت کو خیر باد کہنے ، سیا سی مید ان میں قدم رکھنے اور سیا سی جماعتوں کے آشیر وار سے چناؤ لڑنے کا من بنا چکے ہیں ۔ ذرایع سے جے کے این ایس کو معلوم ہو ا ہے کہ ان افسران کی ایک اچھی خاصی تعداد سیاسی جماعتوں خاص طور پر نیشنل کانفر نس کے سینئرلیڈ روں کے درو ازوں پر دستک دینی شر وع کی ہے ۔ اس سلسلے میں ہر طرح کے اثر و رسوخ کو استعمال میں لایا جا رہا ہے ۔ ذرایع کے مطا بق ہو سکتا ہے کئی سینئر آئی اے ایس آفیسران کو اب الیکشن لڑنے میں بہت زیادہ دلچسپی نہ ہو ہوتا ہم ایسے نوجوانوں واعلیٰ عہد وں پر فا ئز افسران کی کوئی کمی نہیں ہے جو انتخابی سیاست میں داخلہ لینے کی خاطر NCاور دیگر کچھ جما عتوں کے سینئر لیڈران تک رسا ئی حاصل کر نے اور اُن کی آشیر واد ( منڈیٹ) حاصل کر نے کیلئے کو شاں ہیں ۔ ذرایع کے مطا بق ان خو اہشمند افراد میں ایک درجن کے قر یب کے اے ایس افسران شامل ہیں جو چناؤ میدان میں اترنے کے لئے بے تاب ہیں ۔ کچھ جو ڈیشل افسران جن میں ایک ڈسڑکٹ جج بھی شامل ہے ، نیشنل کا نفرنس کا منڈیٹ حاصل کر نے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ۔ اگرچہ جنوبی کشمیر میں ملی ٹینسی کے محاذ پر کشید ہ صو رتحال کے سبب سیا سی سر گر میاں مفقود ہیں لیکن کچھ سر کار ی و نیم سر کاری ملازمین جن میں انشورنس کمپنی کا ایک ملازم بھی شامل ہے ، نیشنل کا نفر نس کا منڈیٹ حاصل کر نے کیلئے تگ ودو کر رہے ہیں ۔ معلوم ہو ا ہے اس کے اثر ورسوخ کو بر وئے کا ر لاکر وہ NCہائی کمانڈ کی قر بتیں حاصل کر کے پارٹی کا منڈ یٹ حاصل کر نے کے لئے کو شاں ہے ۔ ذرایع کے مطا بق کچھ تا جر اور و کلا بھی سیا سی جما عتوں کا منڈ یٹ حاصل کر کے انتخابی سیاست میں داخلے کے لئے دوڑ دھوپ کر نے لگے ہیں ۔جانکار حلقوں کا ماننا ہے کہ آنے والے دنوں کے دوران ریاست میں سیاسی وفاداریاں تبدی کرنے کا بڑے پیمانے پر سلسلہ شروع ہو گا اور پی ڈی پی ، نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے کئی سینئر لیڈران بھی پارٹیوں کو خیر باد کہہ کر دوسروں کے زلفوں میں اسیر ہوسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق سینئر آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ 

Comments are closed.