سرینگر مظفرآباد تجارت کو جمعہ کے روز بحال کیا گیا, اس پار سے 26مال بردار ٹرکروں نے چکوٹی کی طرف سفر کیا

سرینگر/07دسمبر:     سرینگر مظفرآباد تجارت جس کو گذشتہ روز اوڑی میں ہندوپاک افواج کے مابین ہوئی گولہ باری کے پیش نظر عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا کو آج جمعہ کے روز بحال کیا گیا ہے ۔ اس دوران جمعہ کے روز 26مال بردار ٹرکوں نے لائن آف کنٹرول پار کی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر مظفرآباد تجارت کو گذشتہ روز اُس وقت معطل کیا گیا تھا جب جمعرات کے روز اوڑی کے سرحدی پٹی پر ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی جس میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے اور سرحدی علاقے میں کشیدگی اور تنائو کو مد نظر رکھ کر انتظامیہ نے تجارت کو عارضی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ لیا تھا ۔ آج جمعہ کے روز آر پار تجارت کو بحال کیا گیا اور آج اس پار سے چکوٹی کی طرف 26مال بردار ٹرکوں نے سفر کیا ۔ یاد رہے کہ گذشتہ رروز سرینگر مظفرآباد تجارت کو اوڑی میں ہوئی آر پار گولہ بارے کے پیش نظر عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے ۔ اس ضمن میںایس ڈی ایم اوڑی بصیر الحق نے بتایا ہے کہ کمان پوسٹ کے نزدیک گولہ بارے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔ آر پارت تجارت سے منسلک حکام نے بتایا کہ گذشتہ روز ہوئی گولہ بارے کی وجہ سے ماحول کافی تنائو اور کشیدہ پایا جارہا ہے ۔ جس کی وجہ سے تجارت کو عارضی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سرحدی ضلع بارہمولہ کے اوڑی قصبہ میں بالاکوٹ سرحدی پٹی پر بدھ کے روز پاکستانی فوج کی گولہ باری میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے جن کو علاج و معالجہ کیلئے ہسپتال پہنچایاگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آج صبح پر مذکورہ سرحدی پٹی پر گولہ باری ہوئی جس کی وہ سے کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے حکام نے تجارت کومعطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اور آ ج جمعہ کے روز تجارت کو پھر بحال کیا گیا ۔ یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین 2003میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا گیا جس میں دونوں جانب کی افواج نے اقرار نامہ پر دستخط کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں جانب فوج اس معاہدے کی پاسداری کرے گی ۔تاہم دونوں جانب کی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف وزری کرتے ہوئے الزام ایک دوسرے پرلگایا ہے ۔ اس کے چلتے کئی جانیں طلب ہوئیں اور سینکڑوں گھر اُجڑگئے ۔ اس دوران گذشتہ روز اوڑی میں دونوں ممالک کی افواج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آر پار شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔آر پار گولہ باری کی وجہ سے سرحدی پٹی کے آس پاس رہنے والے لوگوں میں خوف و دہشت پھیل گئی اور علاقے میں تنائو پھیل گیا جس کے بعد حکام نے آج آر پار تجارت کو معطل رکھنے کا فیصلہ لیا۔

Comments are closed.