اوڑی کے بعد مژھل سیکٹر میں دونوں جانب جدید ہتھیاروں کا استعمال ،فوجی اہلکار ہلاک
سرینگر/06دسمبر/سی این آئی/ شمالی کشمیر کے مژھل سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے مابین گولہ باری ، دونوں جانب جدید ترین ہتھیاروں کے استعمال سے سرحدی علاقہ دہل اُٹھا، سرحدی آباد اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ۔ فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان اور پاکستانی فوج کے مابین 24گھنٹوں میں دو الگ الگ سرحدی پٹیوں پر آج جمعرات کو دوسری مرتبہ شدید گولہ باری ہوئی ہے جس میں چوبیس گھنٹوں میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے مژھل کے رنگ پائین، تانترے اور خان بستی سرحدی علاقوں میں ہندوستان اور پاکستانی فوج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی ۔ اس حوالے سے دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو بلاوجہ نشانہ بناکر گولہ باری شروع کی جس کے جواب میں بھارتی فوج نے بھی کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی فوجی چوکیوں پر گولہ باری کی ۔اس دوران دونوں جانب گولہ باری میں آخری اطلاعات ملنے تک ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا ہے ۔جبکہ دونوں جانب جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے گولہ باری کی گئی جس کی وجہ سے سرحدی علاقے دہل اُٹھے اور آبادی خوف و دہشت میں اپنے گھرں میں محصور ہوکے رہ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بدھ کے روزاوڑی میں ہند و پاک افواج کے مابین گولیوں کے تبادلے میں دو فوجی ہلکاروں زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طو ر پر ملٹری ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سرحدی پٹی پر کالا کوٹ کے نزدیک بدھ کے روز پاکستانی فوج نے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی جس میں دو فوجی ہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمی فوج جوانوں کو اوڑی کے بیس کیمپ سے سرینگر کے فوجی ہسپتال میں داخل کیا گیا ۔ اس دوران سرینگر میں مقیم فوجی ذرائع نے واقع کے حوالے سے بتایا کہ کالا کوٹ اوڑی سرحدی پٹی پر قائم فوجی چوکیوں پر تعینات فوجی اُہلکار اُس وقت زخمی ہوئے جب پاکستانی فوج نے بلاجواز فائرنگ کی ۔ تاہم فوج نے بھی جوابی کارروائی کرکے پاک فوج کو منہ توڑ جواب دیا ۔ واضح رہے کہ ہندوپاک کے مابین 2003میں ہوئی جنگ بندی معاہدے میں یہ طے پایا گیا تھا کہ دونوں جانب کوئی بھی فائر نہیں کھولے تاہم اس پر دونوں ممالک کی افواج قائم نہیں رہی اور دونوں ممالک کی افواج وقفے وقفے سے ایک دوسرے پر فائرنگ کرتی ہے ۔جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی پاداش میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.