جے کے ایس آر ایل ایم سیلف ہیلپ گروپوں کیلئے غنچۂ ابریشم کا، کاروبار متعارف کرنے کا خواہاں۔اے آر وار

جموں: جموں وکشمیر سٹیٹ رورل لائیو لی ہڈ مشن ( جے کے ایس آر ایل ایم) کے مشن ڈائریکٹر عبدالرشید وار نے کہا ہے کہ یہ اداروہ غنچۂ ابریشم کا کاروبار شروع کرنے والے سیلف ہیلپ گروپوںکی ہر ممکن مدد کرے گا تاکہ وہ روزگار پیدا کرنے والے یونٹ قائم کرسکیں۔
جموں خطے میں اُمید پروجیکٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے عبدالرشید وار نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ایسے خواہشمند سیلف ہیلپ گروپوں کی نشاندہی کریں۔انہوں نے کہا کہ ریشم صنعت سے روزگار کے کافی مواقع پید ا کئے جاسکتے ہیں اور بازار میں اس کے خام مال کی کافی مانگ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سریکلچر محکمہ ریشم کے کیڑوں کے بیج مفت فراہم کرے گا اور سیلف ہیلپ گروپوں کو اس سلسلے میں تکنیکی معاونت بھی دستیاب رکھی جائے گی۔
اُنہوں نے کہاکہ مشن کے ذریعے مختلف سکیموں کے تحت رجسٹریشن کی تمام سہولیات دستیاب رکھی جائیں گی۔انہوں نے افسروں کو مزید ہدایات دیں کہ وہ مقرر کئے گئے اہداف کو بروقت حاصل کرنے کے اقدامات کریں تاکہ مشن کو ہر سطح پر کامیاب بنایا جاسکے۔
میٹنگ میں ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر جموں شیام لال ، سینئر پروجیکٹ منیجر اُمید اور دیگر کئی افسران موجود تھے۔

Comments are closed.