سرینگر/30نومبر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ریلوے رابطے کو کپوارہ تک توسیع دینے کے حکومت ہند کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی خطہ پیر پنچال کے راجوری اورپونچھ کے علاوہ ڈوڈہ کشتواڑ کو بھی ریل لنک سے جوڑنے کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے خاص طور پر ریلوے وزیر پیوش گوئل کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بارہمولہ سے کپوارہ تک ریل لنک کو منظوری دی ہے۔ سی این آئی کو موصولہ بیان کے مطابق عمر عبداللہ نے کہا کہ ریل لنک کو کپوارہ تک توسیع دینا دیرینہ عوامی مطالبہ تھا اور اس معاملے کو وقت وقت پر مرکز کیساتھ اُٹھایا گیا۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ اننت ناگ سے قاضی گنڈ تک ریلوے لنک کے افتتاح کے موقعے پر ہی اُس وقت کے وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو کپوارہ اور خطہ پیرپنچال کو ریل لنک سے جوڑنے کے عوامی مطالبے سے آگاہ کیا گیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ خطہ پیرپنچال تک ریل لنک کی توسیع خطے کیلئے بہت ہی زیادہ سود مند ثابت ہوگی اور لوگوں کیلئے آسانی کا سبب بنے گی۔ عمر عبداللہ نے مرکز اور ریلوے وزیر سے پُرزور اپیل کی کہ جلدہی پیرپنچال کے علاوہ ڈوڈہ کشتواڑ تک ریل رابطے کی تعمیر کو منظوری دی جائے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.