پونچھ میں حد متارکہ پر بارودی سرنگ دھماکہ ،فوجی اہلکار زخمی ، علاج کیلئے اسپتال منتقل

سرینگر/30نومبر: لائن آف کنٹرو ل پر پونچھ ضلع میں بارودی سرنگ دھماکے میں اس وقت ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا جب وہ حد متارکہ کے متصل تار کی مرمت کر رہے تھے ۔ سی این آئی کو دفاع ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پونچھ سیکٹر میں حد متارکہ پر اس وقت زور دار دھماکہ ہوا جب زیر زمین بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ پھٹ گئی ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق فوج کی ایک پارٹی حد متارکہ پر جمعہ کی اعلیٰ صبح تار کی مرمت میں مصروف تھی جس دوران وہاں زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی فوج اہلکار کی ابتدائی مرہم پٹی کے بعد انہیں علاج و معالجہ کیلئے ضلع اسپتال راجوری منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

Comments are closed.