اچھ بل اننت ناگ میں نا معلوم مسلح بندوق برداروں کی فائرنگ میں حریت کارکن جاں بحق

جنوبی ضلع اننت ناگ کے اچھ بل علاقے میں نا معلوم مسلح بندوق برداروں کی فائرنگ میں حریت کارکن جاں بحق ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح بندوق برداروں نے حفیظ الله میر پر ان کے گھر بدورہ اچھہ بل میں گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ اگرچہ حفیظ الللہ کو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔

Comments are closed.