فون پر ایر ٹیل کے ملازم کو SIMکارڈ معلومات دینے پر پونہ کے شہر ی نے گنوائے 93لاکھ روپئے

پونہ: بھارت میں سائبر جرائم، بنک کارڈ دھوکہ اور اب SIMکارڈ سے دھوکا کے معاملات بڑھتے جارہے ہیں۔ اس طرح کا ایک معاملہ مہاراشٹر کے پونہ شہر میں پیش آیا ہے۔ پونہ میں ایک شہری سے ٹھگ نے فون پر خود کو ایر ٹیل کا ملازم بتاتے ہوئے اس سے SIMکارڈ کی تفصیلات حاصل کر اس کے بنک کھاتے سے 93.5لاکھ روپئے لوٹ لیے ہیں۔
اس دھوکہ دہی کا شکاردنیش ککریجا (عمر 49سال) ہوئے ہیں جو کے پونہ کے کترج میں رہتے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق علاقے کے پولس انسپیکٹر وشنو تمہانے نے بتایا کہ فون کرنے والے دھوکہ باز نے خود کو ایر ٹیل کا ملازم بتایامتاثرہ سے اسکے SIMکارڈ کی تفصیلات دریافت کی جس میں بتایا کہ اگر وہ معلومات جمع نہیں کرواتے تو انکا SIMکارڈ بند ہوجائیگا۔ دنیش نے جب اپنے SIMکارڈ کی تفصیلات بتائی جوکہ انکے بنک کھاتے سے جڑا ہوا تھا ، بعد میں انہیں پتہ چلا کے انکے بنک کھاتے سے 93.5لاکھ روپئے نکال لیے گئے ہیں۔ ملزم نے دنیش سے SIM کی تفصیلات پوچھنے کے بعد کہا کہ انہیں جو SMSابھی آئے گا وہ اسے مہیاء کرے۔ SMSکی تفصیلات ملتے ہی ملزم نے دنیش کے فون میں موجود اسکا SIM کارڈ بند کروادیا۔ ملزم نے اس کے بعد دنیش کے نمبر والا نیا SIM کارڈ حاصل کیا اور جس سے دنیش کے بنک کھاتے کا کنٹرول اس کے ہاتھ میں آگیا اور اس نے اس میں موجود 93.5لاکھ روپئے اڑا لیے۔

اس معاملے کے بعد پولس نےIPCکی دفعات 419( بہروپیا بن کر ٹھگنا) ، 420( دھوکہ دہی)کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔اس واقعے کے بعد ایک بار پھر سرکاری عہدے داران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نجی معلومات کسی بھی نجی ادارے کو نہ دیں، ساتھ فون پر آنے والے OTPکو بھی کسی کو نے بتائیں۔اس کیس کے تفتیشی افسر نے یہ بھی بتایا کہ کوئی بھی بنک اس طرح کی تفصیلات فون پر نہیں مانگتاہے۔

Comments are closed.